شاعری

تمہارے ہجر کی تفسیر ہو گئے ہم لوگ

تمہارے ہجر کی تفسیر ہو گئے ہم لوگ جو مٹ نہ پائے تو تحریر ہو گئے ہم لوگ وہ جس نے ہم کو تسلی سے پائمال کیا اسی کے پاؤں کی زنجیر ہو گئے ہم لوگ تمہیں جو سوچا تو رشک آیا زندگی پہ ہمیں تمہیں جو دیکھا تو تصویر ہو گئے ہم لوگ ہمارے خواب کی تعبیر مل نہ پائی تو پھر تمہارے خواب کی تعبیر ہو ...

مزید پڑھیے

آنکھ اشک بہانے پہ ہے مامور من العشق

آنکھ اشک بہانے پہ ہے مامور من العشق اور ہونٹ ہیں چپ رہنے پہ مجبور من العشق دامن پہ ترے داغ محبت نہیں اک بھی لگتا ہے میاں تو مجھے مقہور من العشق چلتی ہے اٹھا کر تری خوشبوئے بدن کو میری تو ہر اک سانس ہے مزدور من العشق مجہول ہے مطعون ہے ملعون ہے وہ شخص جو ہجر سے گھبرا کے ہو مفرور ...

مزید پڑھیے

بنا کے ناقۂ الفت کا ساربان مجھے

بنا کے ناقۂ الفت کا ساربان مجھے پھر اس کے بعد پھرایا گیا جہان مجھے ادھر وہ بچھڑا ادھر اک ستارا ٹوٹا پھر میں آسمان کو دیکھوں اور آسمان مجھے حسد نفاق عداوت ہوس دغا لالچ لگے ہے زہر یہ نفرت کا خاندان مجھے کسی گمان پہ کرتا نہیں یقین کبھی کبھی یقین پہ ہوتا نہیں گمان مجھے کسی کے ...

مزید پڑھیے

کیسا ڈر اشکوں کی نقل مکانی پر

کیسا ڈر اشکوں کی نقل مکانی پر ہجر کا پہرہ ہے آنکھوں کے پانی پر اس کو ہنستا دیکھ کے پھول تھے حیرت میں وہ ہنستی تھی پھولوں کی حیرانی پر چشمے کے پانی جیسا شفاف ہوں میں داغ کوئی دل میں ہے نہ پیشانی پر گرہ لگا کر چادر ڈالی مصرعے کی میں نے دوسرے مصرعے کی عریانی پر والعصر انا ...

مزید پڑھیے

ہے شام اداس اذیت دعا نماز اور عشق

ہے شام اداس اذیت دعا نماز اور عشق ہے دشت چاند ہوا میں خدا نماز اور عشق ادھر ہیں شکوے تکبر انا خدا اور حسن ادھر ہیں اشک ندامت قضا نماز اور عشق سکوت اندھیرا تہجد کا وقت رات چراغ تمہارے پاؤں مرے ہونٹ ادا نماز اور عشق یزید ظلم ستم تخت تاج بیعت فوج حسین صبر رضا کربلا نماز اور عشق

مزید پڑھیے

جب اس کے وصل کی خواہش جوان ہو رہی تھی

جب اس کے وصل کی خواہش جوان ہو رہی تھی وہ شاہزادی یقیں سے گمان ہو رہی تھی وہ میرے پیار سے منکر ہوئی تھی اس پل جب قسم اٹھا رہا تھا میں اذان ہو رہی تھی میں اس سے عشق پہ گھنٹوں سے بحث کر رہا تھا نہ میرے اشک رکے نہ تھکان ہو رہی تھی جدا ہوئی تھی وہ جب دل پہ وار کرنے کو فلک پہ قوس قزح بھی ...

مزید پڑھیے

آیت حسن کی جب میں نے تلاوت کی تھی

آیت حسن کی جب میں نے تلاوت کی تھی عشق نے آ کے مرے ہاتھ پہ بیعت کی تھی جب ثبوت اور زمانہ تھا محبت کے خلاف میں نے اس وقت زلیخا کی حمایت کی تھی مجھ کو مرنے نہ دیا شعر اتارے مجھ پر عشق نے بس یہ مرے ساتھ رعایت کی تھی گرم بازار ہے دل کا تو خسارہ ہی سہی طے خریدار سے میں نے یہی قیمت کی ...

مزید پڑھیے

اک سانولے بدن سے محبت قبول کر

اک سانولے بدن سے محبت قبول کر اے رب عشق دل کی شہادت قبول کر آنکھوں سے میری اس کے دوپٹے تک آیا ہے اے رب درد اشک کی ہجرت قبول کر صحرا اگر نہیں ہے تو صحرا سے کم نہیں اے رب قیس قلب کی وحشت قبول کر دل نے ابھی بچھائی ہے جائے نماز عشق لکنت زدہ زباں کی اقامت قبول کر میں نے نماز چھوڑ کے ...

مزید پڑھیے

مرید دیر و حرم کم سے کم یہ کام کریں

مرید دیر و حرم کم سے کم یہ کام کریں حدیث‌ درد محبت کا ذوق عام کریں یہی منت آرام یہ مقدر ہے غموں کی دھوپ میں راحت کا اہتمام کریں ابھی نہ دیں ہمیں الزام بے وفائی کا خود اپنے وعدوں کا کہئے وہ احترام کریں جو تشنہ کام ترے میکدے میں ہوں ساقی مرے لہوں سے وہ لبریز اپنے جام کریں ابھی ...

مزید پڑھیے

صاف دل اور نظر پاک لیے پھرتے ہیں

صاف دل اور نظر پاک لیے پھرتے ہیں مفلسی میں بھی یہ املاک لیے پھرتے ہیں دیجئے داد کہ اس دور پر آشوب میں ہم بے خطر لہجۂ بے باک لیے پھرتے ہیں ہم نے ہر حال میں جینے کا ہنر سیکھ لیا آپ کیوں دیدۂ نمناک لیے پھرتے ہیں خوش لباسی ہے فقط لائق تعظیم یہاں اور ہم دامن صد چاک لیے پھرتے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4159 سے 4657