شاعری

جیسے اجڑا ہوا میں ویسے ہے اجڑا ہوا تو

جیسے اجڑا ہوا میں ویسے ہے اجڑا ہوا تو کس لیے آتا ہے پھر خواب میں روتا ہوا تو یہ مری آخری خواہش ہے سو مانی جائے مسکراتا ہی رہے سامنے بیٹھا ہوا تو میری سانسوں سے ملاتا تھا تو اپنی سانسیں اب تو مدت سے مرے یار ہے بچھڑا ہوا تو تو جو لڑتا ہے تو ہے فائدہ میرا اس میں کس قدر دوست حسیں ...

مزید پڑھیے

ہیں کچی بستی کے لوگ سادہ مگر وہاں کے مکین توبہ

ہیں کچی بستی کے لوگ سادہ مگر وہاں کے مکین توبہ عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ کے گھروں میں بیٹھے حسین توبہ وہ جس کی خاطر تمام بھائی نشان عبرت بنے ہوئے ہیں پڑی ہے ویسے کی ویسے دیکھو وہاں پہ ساری زمین توبہ گرا کے کعبہ دین کربل کے دشت میں بے حیا کہیں کے وہ دیکھو روٹھے کھڑے ہیں انعام کے لیے ...

مزید پڑھیے

نگاہ شوق سے کب تک مقابلہ کرتے

نگاہ شوق سے کب تک مقابلہ کرتے وہ التفات نہ کرتے تو اور کیا کرتے یہ رسم ترک محبت بھی ہم ادا کرتے تیرے بغیر مگر زندگی کو کیا کرتے غرور حسن کو مانوس التجا کرتے وہ ہم نہیں کہ جو خود داریاں فنا کرتے کسی کی یاد نے تڑپا دیا پھر آ کے ہمیں ہوئی تھی دیر نہ کچھ دل سے مشورا کرتے یہ پوچھو ...

مزید پڑھیے

پھر چند دنوں سے وہ ہر شب خوابوں میں ہمارے آتے ہیں

پھر چند دنوں سے وہ ہر شب خوابوں میں ہمارے آتے ہیں پھر راہ گزار دل پر کچھ قدموں کے نشاں ہم پاتے ہیں کچھ رات گئے کچھ رات رہے ہم اکثر اشک بہاتے ہیں کیا جانے آگ لگاتے ہیں یا دل کی آگ بجھاتے ہیں اے دل اے خوشیوں کے مدفن اے میرے غموں کے تاج محل لے خوش ہو تیری زیارت کو احساس کے مارے آتے ...

مزید پڑھیے

ان کی فطرت اس کو کہئے یا کہ فطرت کا اصول

ان کی فطرت اس کو کہئے یا کہ فطرت کا اصول ڈوب جاتے ہیں ستارے اور بکھر جاتے ہیں پھول اک نظر کی کیا حقیقت ہے مگر اے دوستو عمر بھر کی موت بن جاتی ہے اک لمحے کی بھول ہم تو ہیں ان محفلوں کے آج تک مارے ہوئے جن میں نغموں کی ہے شورش جن میں زلفوں کی ہے دھول اور جو کچھ بھی ہے ان کے درمیاں وہ ...

مزید پڑھیے

جانے کیوں لوگ غم سے ڈرتے ہیں

جانے کیوں لوگ غم سے ڈرتے ہیں ہم تو آلام میں نکھرتے ہیں جو خوشی کے سراب میں گم ہیں وہ خوشی سے ہی اپنی مرتے ہیں غم بھی رکھتے ہیں ساتھ خوشیوں کے زندگی میں جو رنگ بھرتے ہیں ٹوٹ جاتے ہیں سب غموں کے حصار موتی خوشیوں کے جب بکھرتے ہیں لاکھ خوشیاں انہیں مبارک ہوں ہم غموں سے ہی دل کو ...

مزید پڑھیے

کوئی ہمدم بنا کے دیکھو تم

کوئی ہمدم بنا کے دیکھو تم دل کی دنیا بسا کے دیکھو تم صبح نو پھر سے جاگ جائے گی شام غم کو سلا کے دیکھو تم بن ہی جائے گا وہ گہر اک دن کوئی پتھر اٹھا کے دیکھو تم ڈوب جاؤ گے میری چاہت میں مجھ سے نظریں ملا کے دیکھو تم مسکرانا ادا سہی پھر بھی لذت غم اٹھا کے دیکھو تم راہ الفت میں ہارنا ...

مزید پڑھیے

اک خاک زادہ چلنے لگا لا الہ کی سمت

اک خاک زادہ چلنے لگا لا الہ کی سمت یعنی کہ گامزن میں ہوا کربلا کی سمت مجھ کو کسی طبیب سے کوئی غرض نہیں بیمار پڑ کے آتا ہوں خاک شفا کی سمت جب منتظر تھے حر کے وہاں پر حسین خود کیسے فنا سے آتا نہ پھر حر بقا کی سمت کرب و بلا میں جاتا ہوں آنکھوں میں نم لیے نعرہ لگا کے جاتا ہوں مشکل کشا ...

مزید پڑھیے

یار الفت عذاب لگتی ہے

یار الفت عذاب لگتی ہے اب محبت عذاب لگتی ہے دوست دشمن نما جو ہوتے ہیں ان سے رغبت عذاب لگتی ہے اک شکایت سی جیسے گھر میں گئی اب شکایت عذاب لگتی ہے پہلے پہلے تو اس کے خواہاں تھے اب یہ شہرت عذاب لگتی ہے پوری کر کر ضرورتیں گھر کی ہر ضرورت عذاب لگتی ہے جب سے رنجش ہماری ختم ہوئی اب ...

مزید پڑھیے

نیم پاگل تو میں ہوں تم مجھے سارا کر دو

نیم پاگل تو میں ہوں تم مجھے سارا کر دو آنکھ بپھرا ہوا دریا ہے کنارا کر دو اک ضعیفہ ہے گھنا دشت ہے اک جھونپڑی ہے ایک بیٹے ہی کو بڑھیا کا سہارا کر دو کوئی تبدیلی نہ آئے اگر اطوار میں تو سارے بچوں کو نصیحت ہی دوبارہ کر دو چاند ہر حال میں سرگوشی کرے گا تجھ سے چھت سے تم اس کو اگر ایک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4007 سے 4657