شاعری

تری محفل سے جب اٹھ کر ترا دیوانہ آتا ہے

تری محفل سے جب اٹھ کر ترا دیوانہ آتا ہے کبھی تعظیم کو کعبہ کبھی بت خانہ آتا ہے کیا کرتے ہیں فرزانے بھی اٹھ کر احترام اس کا تمہاری بزم میں جب بھی کوئی دیوانہ آتا ہے ہوس والے تری محفل میں کب تک بیٹھ سکتے ہیں وہ اٹھ جاتے ہیں سوئے شمع جب پروانہ آتا ہے دکھا دیتا ہے طوفاں سب کو دریائے ...

مزید پڑھیے

زندگانی کا یہ پہلو کچھ ظریفانہ بھی ہے

زندگانی کا یہ پہلو کچھ ظریفانہ بھی ہے یعنی اس کی ہر حقیقت ایک افسانہ بھی ہے تم جسے جیسا بنا دیتے ہو بن جاتا ہے وہ فطرتاً ہر آدمی عاقل بھی دیوانہ بھی ہے رنج ہی اکثر ہوا کرتا ہے راحت کا نشاں جس جگہ تم دام دیکھو گے وہاں دانہ بھی ہے وائے قسمت اک ہمیں محروم اس فن سے رہے اپنے مطلب کے ...

مزید پڑھیے

پہلے تو ذکر گردش آیام آ گیا

پہلے تو ذکر گردش آیام آ گیا پھر دوستوں کے لب پہ مرا نام آ گیا سورج کہاں سے آج سر شام آ گیا کہہ کر یہ بات کوئی لب بام آ گیا ہوگی کسی کو عیش جوانی کی کچھ خبر اپنے تو سر پہ مفت کا الزام آ گیا کرنا پڑے گا وعدۂ فردا وفا تمہیں ضد پر اگر مرا دل ناکام آ گیا شکر حصول دانہ کرے بھی تو کیا ...

مزید پڑھیے

حسن کو آخر خیال فیض عام آ ہی گیا

حسن کو آخر خیال فیض عام آ ہی گیا آج کوئی خود بخود بالائے بام آ ہی گیا گردش تقدیر آخر کیف پرور ہو گئی محفل ساقی میں مجھ تک دور جام آ ہی گیا حسن کی ہر پیشکش اب رائیگاں جانے لگی عشق کو آخر خیال انتقام آ ہی گیا کچھ نہ تھا پرواز میں شاید بجز آوارگی خود بخود طائر لپک کر زیر دام آ ہی ...

مزید پڑھیے

طبیعت جب مری آمادۂ تدبیر ہوتی ہے

طبیعت جب مری آمادۂ تدبیر ہوتی ہے کرم فرما ہمیشہ شومیٔ تقدیر ہوتی ہے کہیں رسوائیوں سے ابتدا ہی میں نہ ڈر جانا محبت رفتہ رفتہ باعث توقیر ہوتی ہے مجھے انکار کیا ہے ان سے خود جا کر بھی ملنے میں دل خوددار کہتا ہے مری تحقیر ہوتی ہے تکبر سے کہیں اے دل اسے ضائع نہ کر دینا بڑی مشکل سے ...

مزید پڑھیے

کوئی دن ضبط الفت کا نتیجہ دیکھ لیتے ہیں

کوئی دن ضبط الفت کا نتیجہ دیکھ لیتے ہیں اگر چاہو تو ہم یہ بھی تماشا دیکھ لیتے ہیں ہمیں دریا میں قطرے کا نظر آنا بھی مشکل ہے مگر اہل نظر قطرے میں دریا دیکھ لیتے ہیں نوازش ہے کہ گاہے گاہے آ جاتے ہو ملنے کو کوئی دن زندگی میں ہم بھی اچھا دیکھ لیتے ہیں کبھی قطرے میں دریا کو کبھی ذرے ...

مزید پڑھیے

زخم جگر انہیں بھی دکھا لوں تو چین لوں

زخم جگر انہیں بھی دکھا لوں تو چین لوں اس حوصلے کی داد بھی پا لوں تو چین لوں کیوں کر تڑپ تڑپ کے گزاری تمام رات یہ ماجرا انہیں بھی سنا لوں تو چین لوں یہ تو بجا کہ فرق نہیں حسن و عشق میں ان کو بھی ہم خیال بنا لوں تو چین لوں صحرا نوردیوں سے تو بیزار ہوں مگر کچھ فیض بھی جنوں سے اٹھا ...

مزید پڑھیے

نہ پنہاں راز غم اب ہے نہ تھا اے مہرباں پہلے

نہ پنہاں راز غم اب ہے نہ تھا اے مہرباں پہلے کسی پر اب عیاں ہوگا کسی پر تھا عیاں پہلے اثر ہونے کو تو ان پر بھی ہوگا جوش وحشت کا اڑیں گی میرے ہی دامن کی لیکن دھجیاں پہلے کشش دیر و حرم کی تو اثر انداز ہے یکساں مگر یہ کہہ نہیں سکتا کہ جاؤں گا کہاں پہلے چلا ہے دور تو باری پہ ساغر مل ہی ...

مزید پڑھیے

مجھے ساقی نے سمجھایا اشاروں ہی اشاروں میں

مجھے ساقی نے سمجھایا اشاروں ہی اشاروں میں مرے حصے کی بانٹی جائے گی پرہیز گاروں میں جہاں تھے حسن و عشق و عقل و وحشت دل بھی جا پہنچا خدا کے فضل سے اب وہ بھی ہے پانچوں سواروں میں مری بے اختیاری میں بھی ربط و ضبط قائم ہے امڈ آتے ہیں جو آنسو تو بہتے ہیں قطاروں میں دل کم ظرف نے ہم کو ...

مزید پڑھیے

ہم جو مسجد سے در پیر مغاں تک پہنچے

ہم جو مسجد سے در پیر مغاں تک پہنچے بڑھ کے یہ بات خدا جانے کہاں تک پہنچے کون کہتا ہے رہے راز محبت پنہاں ہم تو کہتے ہیں کہ یہ بات وہاں تک پہنچے سن سکے کیوں نہ تم آواز شکست دل کی یہ وہ آواز ہے جو گوش گراں تک پہنچے ہجو مے شیخ نے کی توڑ دی میں نے توبہ دل بھی خواہاں تھا کہ یہ بحث یہاں تک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1039 سے 4657