جنوں کے جوش میں جس نے محبت کو ہنر جانا
جنوں کے جوش میں جس نے محبت کو ہنر جانا سبکدوشی سمجھتا ہے وہ اس سودا میں سر جانا کسی کا ناز تھا انداز تھا اب سر بسر جانا ادھر چڑھنا نگاہوں میں ادھر دل میں اتر جانا تصور خال و عارض کا تماشائے دوعالم ہے یہاں آنکھوں میں رہنا ہے وہاں دل میں اتر جانا جنون عشق میں کب تن بدن کا ہوش رہتا ...