بے چین ہوں خونابہ فشانی میں گھرا ہوں
بے چین ہوں خونابہ فشانی میں گھرا ہوں بھیگے ہوئے لفظوں کے معانی میں گھرا ہوں جو پیڑ پکڑتا ہوں اکھڑ جاتا ہے جڑ سے سیلاب کے دھارے کی روانی میں گھرا ہوں مفہوم کا ساحل تو نظر آتا ہے لیکن میں دیر سے گرداب معانی میں گھرا ہوں اب لوگ سناتے ہیں مجھے میرے ہی قصے میں پھیل کے اپنی ہی کہانی ...