میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لیے بہترین موبائل ایپلی کیشن

سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ہوچکی ہیں۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانات جاری ہیں۔ ان چھٹیوں کو مفید بنانے کے لیے گھر بیٹھے ڈیجیٹل میڈیا سے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔ آپ کے لیے چند ایسی ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کا تعارف پیش کررہے ہیں جو طلبا کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ یہ لرننگ سورسز مفت دستیاب ہیں اور آسانی سے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

 میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لیے مفید ویب سائٹس اور ایپ:

سبق ڈاٹ پی کے

اس ویب سائٹ پر میٹرک،ایف ایس سی،او لیول کی 16000 سے زائد ٹیٹوریل لیکچرز ویڈیوز مفت دستیاب ہیں۔

1۔ پاکستان کے پانچوں تعلیمی بورڈز پنجاب،سندھ، بلوچستان،خیبر پختونخوا اور فیڈرل بورڈز کے تمام سائنس مضامین ،بیالوجی،فزکس،کیمسٹری،ریاضی،انگلش کے لیکچرز مفت آن لائن دستیاب ہیں۔

ان کلاسز کے سابقہ پیپرز، ٹیسٹ اور پریکٹیکلز سے متعلق ویڈیو لکیچرز اور ٹیسٹ دستیاب ہیں۔

2۔ اس میں پہلی تا آٹھویں کے طلبا کے لیے انگریزی، جنرل سائنس اور ریاضی کے نصاب کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

3۔  یہ تمام ویڈیو انگلش میڈیم ہیں لیکن اردو زبان میں لیکچر دیے گئے ہیں۔ جن سے انگلش میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم طلبہ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کے ساتھ موبائل ایپلی کیشن بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ ویڈیوز ڈی ویڈی اور یو ایس بی فلیش میں قیمتاً بھی خریدی جا سکتی ہیں۔ جس کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

https://sabaq.pk/

پنجاب کالج  کی میٹرک کی تیاری کے لیے ایپ

پنجاب گروپ آف کالجز بنیادی طور پر انٹرمیڈیٹ اور بیچلر ڈگری کا ادارہ ہے۔ البتہ اس ادارے کے تحت سکول سطح کے ذیلی ادارے بھی کام کررہے ہیں جن میں الائیڈ اسکول اور ایفا اسکولز سسٹم نمایاں ہیں۔ پنجاب کالج نے میٹرک کے طلبا کے لیے ایک ویب سائٹ اور موبائل ایپ لانچ کی ہے جس میں سائنس کے مضامین سمیت تمام مضامین کے ویڈیو لیکچرز، بورڈز کے سابقہ پرچہ جات، ٹیسٹ پیپرز (معروضی اور انشائیہ) وغیرہ مفت دستیاب ہیں۔

https://prep.pgc.edu/login

یہ دونوں ریسورسز گھر بیٹھے پڑھنے کے لیے بہترین اور استعمال کرنے میں آسان اور باسہولت ہیں۔ میٹرک کے اساتذہ اور طلبہ کو لازمی ان کو استعمال کرنا چاہیے۔

 

 

متعلقہ عنوانات