انسان اور انسانیت کے بارے میں چند بڑے لوگوں کی خوب صورت باتیں

  • کسی قوم کی دولت کپڑا،لوہا،اور سونا نہیں بلکہ قابل انسان ہیں۔(ماؤزے تنگ)
  • خدا کے ساتھ محبت کا دعویٰ اس وقت تک غلط ہے جب تک آپ انسانوں کے ساتھ محبت کو اہم نہیں سمجھتے۔
  • انسان کی شرافت اور قابلیت اس کے لباس سے نہیں اس کے کردار اور فعل وگفتار سے ہوتی ہے۔
  • اچھے ارادے اور بلند مقاصد انسان کو کردار کی بلندی عطا کرتے ہیں اور بلند کردار انسان کو دنیا والے ایک عرصے تک یاد رکھتے ہیں۔
  • انسان بننا ہے تو ہمیشہ کے لیے انسان بنو۔(ڈکنز)
  • میں اپنی مادرِوطن کو اپنے خاندان سے زیادہ چاہتا ہوں لیکن نسلِ انسانی کے لیے میری محبت اپنی مادرِوطن سے بھی زیادہ شدیدہے۔(فینلن)
  • مقام حاصل کرنا ہے تو نسل انسانی کے سچے خیر خواہ بنو۔(ہومر)
  • انسان دوستی یہی ہے کہ کسی ارفع واعلیٰ مقصد کے لیے بھی کسی انسان کو قربان نہ کرو۔(البرٹ)
  • ہر انسان کا دل انسانی دل ہوتا ہے۔(لانگ فیلو)
  • انسانی ہمدردی خدا کی دین ہے۔(تھیوڈ ورپارکر)
  • ہماری اصل قومیت نسلِ انسانی کی قومیت ہے۔(ایچ جی ویلز)
  • قبیلوں اور برادریوں میں بٹے ہوئے لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ سب ہیں تو ایک ہی نسل انسانی سے۔
  • جب تک ہم میں بنی نوع ِانسان کی خوبیاں پیدا نہیں ہوتیں اس وقت تک حقیقی انسانی سماج کی تشکیل محال ہے۔(جارج برنارڈ شا)
  • انسان بننے سے پہلے کتنے مراحل طے کرنا پڑتے ہیں!(باب ڈلن)
  • نہ تم وحشی بنونہ دیوتا بلکہ انسان بنو ۔
  • جب انسانیت کو نظر انداز کردیا جاتا ہے تو دکھ،افلاس اور ظلم وجبرکا دور دورہ ہوجاتا ہے۔
  • انسانیت کے لیے کام کرو،انسانیت کا خطاب سب خطابات سے بڑھ کر ہے۔(مارکس)
  • اگر تجھے دوسروں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے تو تُو اس قابل نہیں کے تجھے انسان کہا جائے۔     (شیخ سعدی )
  • آدمی پیدا ہوتا ہے اور انسان تہذیبی عمل سے بنتا ہے۔
  • احساسِ محرومی یا غرور کی سطح کسی معاشرے میں جس قدر کم ہوگی وہ معاشرہ انسانیت سے اسی قدر قریب ہوگا۔
  • انسان ایک ہی باوا آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔
  • ہر ذی ہوش کو انسانیت کی بہتری کے لیے ہردم سرگرم عمل رہنا چاہیے۔
  • میں ان لوگوں سے اتفاق نہیں کرسکتا جن کے نزدیکھ انسان دکھوں کے لیے ہی پیدا ہوا ہے۔(رسل)
  • اگر تم دوسروں پر اثر ڈالنا چاہتے ہو تو تمہیں خود ایک انسان ہونا چاہیے جو دوسروں کے لیے عمل انگیز ثابت ہوسکے۔
  • ہر شخص کا فرض ہے کہ اپنی ذاتی صلاحیتوں کا رخ انسانیت کی بہبود کی جانب پھیر دے ۔ 
  • انسانیت کے خدمت سے بے نیاز رہنا ہر قسم کے بندھنوں سے آزاد ہونا ہے۔
  • بے کار ہے وہ انسان جس میں انسانیت نہ ہو۔
  • جس شخص میں انسانیت نہیں اس کو کوئی مذہب نہیں۔
  • خدا نے ہمیں انسان کی شکل میں پیدا کیا تو کیوں نہ ہم انسان بن جائیں۔
  • جینے کی خواہش ہے تو اچھے انسان بن کر جیو ۔
  • مغز سر میں ہوتا ہے ناکہ پگڑی میں انسانیت انسان میں ہوتی ہے نہ کہ جبہ ودستار میں۔
  • جہنم سے بچنا چاہتے ہو تو انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناؤ۔
  • انسانیت سے گر جانا اس درخت کی مانند ہے جس کی کوئی جڑ نہ ہو۔
  • بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے دل  میں اتر کر ان کے دکھ کا اندازہ کرے۔
  • انسانی رشتے صرف خون کے رشتوں تک محدود نہیں ہوتے ۔
  • ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ انسانیت سے تعلق رکھتا ہو۔
  • کسی شخص کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرکے انسانیت کی مدد کی جاسکتی ہے۔(گلی لیو)
  • انسانیت کی بہتری کے لیے کچھ کئے بغیر ہی زندگی کا گزار جانا شرمندگی کی بات ہے۔  (ہاریس مین)
  • بالآ خر انسانیت کی حریف قوتیں نامرادہوں گی اور انسان جیت جائے گا۔
  • انسانیت کی مدد نہ کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔(عبدالستارایدھی)
  • دوسروں کے غم سے بے خبر رہنے والا آدمی انسان نہیں ہوسکتا۔(شیخ سعدی)
  • جوواقعی انسان ہوتا ہے وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔(فیثا غورث)
  • انسان کا انسان بن جانا اس کی فتح ہے۔
  • اگر تم انسان ہو تو دلوں کو فتح کرنے کا فن سیکھو۔(کونیل )
  • اگر تمہیں زندگی سےمحبت ہے تو انسانیت سے محبت کرو۔
  • اس زمین پر بہت زیادہ لوگ اور بہت کم انسان بستے ہیں۔

متعلقہ عنوانات