سقراط۔۔۔ دنیائے فلسفہ کا عظیم ترین استاد

دنیائے فلسفہ کا سب سے عظیم اور جلیل المرتبت معلم .. " سقراط " ..
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*  تحریر ایک خاموش آواز ہے اور قلم ہاتھ کی زبان  ۔

* خوبصورتی چند روزہ حکومت ہے ۔

* اگر ہم اپنی مصیبتوں کا تبادلہ کرسکتے تو ہر شخص اپنی ہی مصیبت کو غنیمت جانتا  ۔

* عالِم، دین کا طبیب ہے اور مال دین کا مرض - جب طبیب خود مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے تو اس سے دوسروں کا علاج ممکن نہیں رہتا  ۔

* خودکشی بہت بڑا گناہ ہے ۔

* جوانی میں آدھا کھاؤ اور بچاؤ کہ جوانی کے وقت جمع کیا ہوا بڑھاپے میں کام آتا ہے ۔

* جس چیز کا علم نہیں اس کے بارے میں کچھ مت کہو ۔

* تریاق کی موجودگی کا یہ مطلب ہرگز  نہیں کہ اس کی امید پر زہر کھا لیا جائے ۔

* مرد آنکھ ہے تو عورت اس کی بینائی - مرد پھول ہے تو عورت اس کی خوشبو ۔

* بے وقوف ترین شخص وہ ہے جو " فتنۂ خفتہ " ( خوابیدہ یا  سوئے ہوئے  فتنے ) کو بیدار کرے اور جو کام خوش اسلوبی سے ہو سکتا ہو اسے لڑائی جھگڑے تک پہنچا دے۔