عزم صمیم اور پختہ ارادے سے منزل کا حصول ممکن ہے، بہترین اقوال زریں

  • جنگ میں ارادہ‘فتح میں اخلاقی و دماغی عظمت اور شکست میں ہمت کی ضرورت ہے۔(چرچل)
  • جو شخص ارادے پکا ہووہ دنیا جو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔
  • ہمارے تمام کاموں میں قوتِ ارادی کو بہت دخل ہے ۔اگر ہمارے ارادے بلند ہیں تو یقیناًہم ایسے کام کریں گے جن سے بلندی حاصل ہولیکن جب پہلے ہی سے ہمارا ارادہ پست ہوتو پھر سوائے پستی کے بلندی کی طرف جاہی نہیں سکتے۔
  • جسم باغ ہے اورارادہ باغبان۔ہم جیسا چاہیں گے ویسا بن جائیں گے۔(شیکسپئیر)
  • برے ارادے سے سچ بولا جائے تووہ ہر قسم کے جھوٹ پر سبقت لے جاتا ہے۔
  • انسان کے پست ارادے اور ادنی ٰ خیالات جس قدر کامیابی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں اس قدر کوئی بیرونی مخالفت مزاحمت نہیں کرتی۔(سپنسر)
  • جوکچھ کر دکھانا چاہتا ہواس کے لیے کچھ مشکل نہیں ہوتا۔
  • اگر عزم راسخ ہوتو دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ۔(چین کی ضرب المثل)
  • جوآدمی ارادہ کرسکتا ہے اس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں۔(ایمرسن)
  • ارادہ ایک ایسا نفسیاتی عمل ہے جو عمل کو تحریک دیتا ہے اور اسے ساتھ لے کر بڑھتا ہے(روڈولف ریلرز)
  • کولمبس کیوں کامیاب ہوا اس لیے کہ اس کا ارادہ پختہ تھا۔
  • جب ارادہ بن جائے تو راستہ مل جاتا ہے۔(انگریزی کہاوت)
  • کوئی رکاوٹ کسی مصمم ارادے کا راستہ نہیں روک سکتی۔

متعلقہ عنوانات