بچت کا عالمی دن، ورلڈ تھرفٹ ڈے کیا ہے اور کیوں منایا جاتا ہے؟

بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ فضول خرچ شیطان  کا بھائی ہوتا ہے  اور یہ کہ فضول خرچی سے تو قارون کا خزانہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔ سمجھ دار لوگوں کی نشانی ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ مشکل وقت کے لیے کچھ نہ کچھ پس انداز کرکے رکھتے ہیں۔ اسلام بھی مسلمانوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ فضول خرچی سے گریز کریں۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے: فضول خرچی سے(مال) ضائع نہ کرو۔ بے شک وہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا" (القرآن، الانعام: 141)

عالمی سطح پر اسی بچت کی عادت کو فروغ دینے کے لیے 31 اکتوبر کو بچت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں یہ دن تیس اکتوبر کو منایا جاتا ہے  جبکہ اقوام متحدہ کی اعلان کے مطابق اس کی تاریخ 31 اکتوبر ہے۔  کہا جاتا ہے کہ یہ دن سب سے پہلے پہلی بار اطالوی ماہر معاشیات Silvio Gesell نے تجویز کیا تھا۔اس وقت بھی یہ دن کفایت شعاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک طریقے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 1970 سے اس دن کو اقوام متحدہ نے اپنے  اعلان کے مطابق منانا شروع کردیا۔ اس دن کو عالمی یوم بچت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ورلڈ تھرفٹ ڈے کیا ہے؟

ورلڈ تھرفٹ ڈے کا بنیادی مقاصد لوگوں کو اپنے مستقبل کے لئے پیسہ بچانے کی ترغیب دینا  اور مالی خواندگی کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ حالیہ برسوں میں، اس دن کو قرض کی مینجمنٹ کرنے اور اسے بروقت واپس کرنے کی ترغیب کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

اس دن کو  منانے کا ایک اور عمدہ طریقہ یہ ہے کہ بچوں کو پیسہ بچانے کی اہمیت کے بارے میں سکھایا جائے۔ ہر طرح سے ورلڈ تھرفٹ ڈے آپ کے مالی اہداف کی طرف کام شروع کرنے کا بہترین وقت ہے۔

ورلڈ تھرفٹ ڈے منانے کے بہت سے طریقے ہیں:

  • ایک بچت اکاؤنٹ کھولیں یا موجودہ اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بڑھانے کی کوشش کریں۔
  • پیسے کی بچت شروع کرنے کے لئے دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
  • کسی  مقامی کمیونٹی سینٹر یا سکول میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے  مالی خواندگی کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے۔
  • بجٹ بنائیں اور اس پر قائم رہیں۔ یہ سب سے اہم چیز ہے جو آپ کر سکتے ہیں۔نوٹ کریں کہ آپ کی آمدنی کیا ہے اور آپ کے باقاعدہ اخراجات کیا ہیں تاکہ آپ بچت کے لئے اپنے بجٹ میں جگہ بنا سکیں۔
  • پیسہ بچانے کے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ جتنا کماتے ہیں اتنا خرچ نہ کریں۔
  •   سرمایہ کاری کریں۔ پیسہ بچانے کا ایک اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ  سرمایہ کاری کریں ۔ مختلف بچت سکیمیں یا اداروں کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور محفوظ ترین جگہ پر سرمایہ کاری کریں۔

متعلقہ عنوانات