سائنس دانوں نے قدرتی مشروم سے بجلی بنانے کا منصوبہ بنالیا

بجلی کی قیمت میں اضافہ آجکل پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔  کیا کوئی ایسا بھی راستہ تلاش کیا  جا سکتا  ہے کہ مفت بجلی حاصل کی جاسکے؟ جی ہاں، سائنس دانوں نے اب  اس نا ممکن کوممکن کر دکھایا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں سائنسدانوں نے روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے مشروم کو جنریٹر کے طور پر کیسےاستعمال کیا؟

سائنسدانوں نے photosynthesis  کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک فنگسکی بنیادی ساخت کو تبدیل کیا ہے ۔ اس عمل کو Bioengineering کہا جاتاہے جس سے توانائی کا پائیدار متبادل ذریعہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

 یہ خاص مشروم ایک لیب میں اگایا ہوا نمونہ ہے۔ اگرچہ مشروم نے صرف نسبتاً معمولی مقدار میں توانائی پیدا کی (جتنی ایک چھوٹے سے بلب جلانے کے لئے استعمال ہوتی ہے یا  اس سے کم) لیکن یہ مزید ترقی کے لئے ایک practical موقع فراہم کرتا ہے جو ایک دن organic sources  سےمکمل طور پر غیر آلودہ ایندھن پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

Stevens Institute of Technology in Hoboken ، نیو جرسی امریکہ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق سدیپ جوشی کی قیادت میں، bio-ink کا استعمال کرتے ہوئے مشروم کی cap پر Cyanobacteria کو 3D print کیا گیا ہے۔ روشنی کو Cyanobacteria (جو ایک قسم کا جراثیم ہے) کے ذریعے بجلی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے ایک روشنی کا استعمال کرتے ہوئے معلوم کیا کہ مشروم کی سطح پر موجود بیکٹیریا سے معمولی مقدار میں بجلی پیدا ہوتی ہے۔

سائنسدان اپنے تجربے میں استعمال ہونے والے Cyanobacteria کے بارے میں پرجوش ہیں کیونکہ یہ سورج کی روشنی سے بجلی بنا سکتا ہے۔ تاہم مصنوعی سطحوں پر یہ اتنا اچھا کام نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مشروم میڈیم استعمال کیا۔مشروم کی سطح پر غذائی اجزاء bacteriaکی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں۔

ٹیم کو امید ہے کہ مستقبل میں ان کی تحقیق میں توسیع کی جاسکتی ہے اگر وہ بیکٹیریا کو زیادہ مضبوطی سے پیک کرنے اور مشروم کے ایک گروپ کو ایک ساتھ جوڑنے کا طریقہ تلاش کرلیں۔کہا جاتا ہے کہ اگر چند مشروم کو اس طرح ایک ساتھ تار سے جوڑا جائے تو وہ ایک چھوٹے سے چراغ کو  جلا سکتے ہیں۔

سدیپ جوشی نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت ہم تالاب سے Cyanobacteria استعمال کر رہے ہیں۔ ہمGenetically انہیں ڈیزائن کر سکتے ہیں اور ان کے Moleculesکو تبدیل کر سکتے ہیں تاکہ Photosynthesis کے ذریعے higher photo currents پیدا کیے جا سکیں۔ یہ ایک نئی شروعات ہے؛ ہم اسے Engineered Symbiosisکہتے ہیں۔ اگر ہم مزید تحقیق کریں تو ہم واقعی اس شعبے کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور اس قسم کی گرین ٹیکنالوجی لے کر آسکتے ہیں ۔

مشروم اور مختلف قسم کی دیگر فنجائی fungi متعدد ماحولیاتی مسائل کے لئے موثر علاج ثابت ہوئی ہیں، مکھیوں کی آبادی کو Control کرنے، پلاسٹک کو توڑنے اور Oil Spills کو صاف کرنے تک۔ اس نئی دریافت سے پتہ چل سکتا ہے کہ مشروم ہمیں ایک سے زیادہ طریقوں سے صاف ستھری، زیادہ موثر زندگی گزارنے میں مدد کر سکتے ہیں۔اس تازہ ترین دریافت کے مطابق مشروم ایک اور حل فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ہمیں سر  سبز اور زیادہ بہتر زندگی گزارنے میں مدد مل سکے۔

پال سٹیمیٹس، جو ایک معروف ویب سائٹ Fungi Perfecti چلاتے ہیں اور Mycology کے شعبے میں ایک رہنما ہیں، بہت سے حل دریافت  کر چکے ہیں۔ سٹیمیٹس کا مائیسیلیا کے وسیع Networks کے بارے میں یہ خیال ہے، ایک مشروم کی جڑیں  8 میل cells کے ساتھ ایک cubic inchمٹی پر پھیل سکتی ہیں، . mushroom mycelia زمین کی سب سے بڑی Living organisms ہیں، جو توانائی کو مزید دلچسپ انداز سے بنانے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ Archaea جیسے بیکٹیریا اور دیگر Micro-organisms زمین کی قدیم ترین مخلوقات میں سے ہیں، لیکن انسانوں نے ابھی تک ان میں سے زیادہ تر کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں ماحولیات اور توانائی کے ساتھ ہمارے کئی بڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوانات