Tajunnisa Taj

تاج النساء تاج

تاج النساء تاج کی غزل

    کرن سی ایک اندھیرے میں جھلملائی ہے

    کرن سی ایک اندھیرے میں جھلملائی ہے یہ کس کی چشم سحر خیز مسکرائی ہے ٹھہر نسیم ذرا ہم بھی ساتھ چلتے ہیں گل و بہار سے اپنی بھی آشنائی ہے جنوں کی راہ میں رکتے نہیں ہیں دیوانے فرار ایک دلیل شکستہ پائی ہے یہ جذب دل کا اثر ہے کہ اک تماشہ ہے ادھر حضور کا بندہ ادھر خدائی ہے گلہ کسی سے ...

    مزید پڑھیے

    ایک ہی لفظ میں دفتر لکھنا

    ایک ہی لفظ میں دفتر لکھنا خط اسے سوچ سمجھ کر لکھنا جب چلی تیز ہوا کی تلوار کتنے پنچھی ہوئے بے پر لکھنا چاندنی کس کا مقدر ٹھہری کس کا تاریک رہا گھر لکھنا جھیل سے ابھری تھی جب قوس قزح وہ سلگتا ہوا منظر لکھنا نام بھی اس کا جو لکھنا پڑ جائے روش عام سے ہٹ کر لکھنا خوف کرنا نہ ہوا ...

    مزید پڑھیے

    زندگی کی راحتوں سے ماورا ہو جائے گا

    زندگی کی راحتوں سے ماورا ہو جائے گا اک لباس بے خودی جس کو عطا ہو جائے گا اہل دنیا ایک دن وہ وقت آئے گا ضرور یہ تمنا کا جہاں یک دم فنا ہو جائے گا اک تعلق ہے بقائے ذات کا ضامن یہاں پھول ٹہنی سے گرے گا تو فنا ہو جائے گا ٹوٹ جائے گا یہ چرخہ جسم کا چلتے ہوئے اور قیدی قید سے آخر رہا ہو ...

    مزید پڑھیے

    غم حیات کی یہ دل کشی غنیمت ہے

    غم حیات کی یہ دل کشی غنیمت ہے میرے قریب نہ آئی خوشی غنیمت ہے وہ زندگی جو تیری یاد کی اسیر رہی کسی طرح سے گزر ہی گئی غنیمت ہے حیات معرکۂ غم سے کم نہیں اے دوست یہ چند لمحوں کی فرصت بڑی غنیمت ہے خدا کا شکر ہے توہین التجا نہ ہوئی کسی نے بات مری مان لی غنیمت ہے تعلقات بہر حال برقرار ...

    مزید پڑھیے

    میری ہستی راز بن کر رہ گئی

    میری ہستی راز بن کر رہ گئی ہر ادا اعجاز بن کر رہ گئی طور کی چوٹی نگاہ عشق میں نقطۂ آغاز بن کر رہ گئی شورش دنیا کی حالت کیا کہوں کربلا انداز بن کر رہ گئی ذکر جاناں کے تأثر سے نظر محرم ہر راز بن کر رہ گئی کائنات دہر میں آواز دل نغمۂ بے ساز بن کر رہ گئی میری دنیائے محبت کیا ...

    مزید پڑھیے

    اسی سبب نہیں کھلتی مری زباں لوگو

    اسی سبب نہیں کھلتی مری زباں لوگو نہ سن سکو گے کبھی دل کی داستاں لوگو وہ کون ہے جسے دل سے لگا کے پیار کریں شعور ذوق محبت رہا کہاں لوگو تمہارے رہبر منزل قریب ہی ہوں گے ذرا تلاش کرو اپنے درمیاں لوگو اب اپنے اپنے نشیمن کا ہے خدا حافظ چمک رہی ہیں زمانے میں بجلیاں لوگو چلو کہ دشت ...

    مزید پڑھیے