تماشا
حویلی کے بڑے دروازے پر آویزاں دونوں کیمرے ہر روز باہر کے مناظر دیکھتے رہتے ہیں حیرت سے مگر اندر کی دنیا بھی ہے کچھ باہر کے جیسی ہی یہاں کے بسنے والوں میں روابط بھی ہیں مستحکم عداوت بھی مسلسل ہے مکیں بالائی منزل کا ہمیشہ دوسری منزل کے باشندے پہ پہرہ تنگ رکھتا ہے کسی بھی طور من ...