Shagufta Shafiq

شگفتہ شفیق

شگفتہ شفیق کے تمام مواد

17 غزل (Ghazal)

    میرے تو گھر میں رہتے ہیں موسم کمال کے

    میرے تو گھر میں رہتے ہیں موسم کمال کے اللہ کرے نہ آئیں کبھی دن زوال کے اتنا بڑا کیا ہے اسی نے تو پال کے آنے نہ دے جو پاس مرے دن ملال کے اک یاد تیری ساتھ تھی اب وہ بھی ڈھل گئی قصے پرانے ہو گئے میرے گلال کے دل کو بہت سکون اسے دیکھ کے ملا خوش باش ہیں وہ خوب مجھے بھول بھال کے دنیا کی ...

    مزید پڑھیے

    بس وہی لوگ دل کو بھاتے ہیں

    بس وہی لوگ دل کو بھاتے ہیں جو کہ چین و سکوں چراتے ہیں مشکلوں میں بھی مسکراتے ہیں ہم نہ آنسو کبھی بہاتے ہیں ان سے اپنے بہت سے ناطے ہیں آج جو انگلیاں اٹھاتے ہیں وہ بھی چلتے ہیں میرے رستے پر جو کہ باتیں بڑی بناتے ہیں یاد آتی ہے ان کی چپکے سے آنکھ میں تارے جھلملاتے ہیں یہ ہی اپنی ...

    مزید پڑھیے

    لگن زندگی کی جگانی پڑے گی

    لگن زندگی کی جگانی پڑے گی خوشی سب کی خاطر منانی پڑے گی گھرانے کی عزت بچانی پڑے گی ہنسی تو لبوں پر سجانی پڑے گی ابھی مل گئے ہم کبھی یہ بھی ہوگا کہ رسم جدائی نبھانی پڑے گی تجھے کھو کے جینا بھی کیا زندگی ہے مگر زندگی یوں بتانی پڑے گی تیرا شیوہ چلتی ہواؤں سے لڑنا ہر اک بات تجھ سے ...

    مزید پڑھیے

    آنکھ میں اس کی دمکتے ہیں ستاروں کے ہجوم

    آنکھ میں اس کی دمکتے ہیں ستاروں کے ہجوم اس کو بھاتے ہی نہیں درد کے ماروں کے ہجوم راہ الفت میں ملے ہم کو خساروں کے ہجوم دل دکھاتے ہوئے دیکھے سبھی پیاروں کے ہجوم اس نے جادو سا نگاہوں کو عجب بخشا ہے اب تو رہتے ہیں سدا ان میں بہاروں کے ہجوم ایک چہرہ کہ رہا یاد ہمیشہ ہم کو ہونے کو ...

    مزید پڑھیے

    دل نے جب سے یہ چوٹ کھائی ہے

    دل نے جب سے یہ چوٹ کھائی ہے زندگی خاک میں نہائی ہے جب بھی اپنی اسے سنائی ہے اس نے تو بس ہنسی اڑائی ہے خوشیوں کے پھول کھل اٹھے من میں رت ملن کی بہار لائی ہے میں جسے چاہ کے مٹا نہ سکوں دل میں خواہش عجب سمائی ہے بھیگی رہتی ہیں اب مری آنکھیں درد کی ان دنوں رسائی ہے ایسے ملنا بھی ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    مشرقی بیوی

    کس قدر جھگڑتا ہے روز روز لڑتا ہے پھر بھی جانے کیوں آخر مجھ سے روٹھ کر اکثر جب بھی گھر سے جاتا ہے بہت یاد آتا ہے خود کو ڈانٹتی ہوں میں ساری غلطیاں اس کی رکھ کے اپنے کھاتے میں ہنس کے بات کرتی ہوں یہ ہی میرا شیوہ ہے کہ میں ہوں مشرقی بیوی

    مزید پڑھیے