مشرقی بیوی

کس قدر جھگڑتا ہے
روز روز لڑتا ہے
پھر بھی جانے کیوں آخر
مجھ سے روٹھ کر اکثر
جب بھی گھر سے جاتا ہے
بہت یاد آتا ہے
خود کو ڈانٹتی ہوں میں
ساری غلطیاں اس کی
رکھ کے اپنے کھاتے میں
ہنس کے بات کرتی ہوں
یہ ہی میرا شیوہ ہے
کہ میں ہوں مشرقی بیوی