سبین یونس کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    نہ یہ انداز نہ لفظوں سے بیاں ہوتی ہے

    نہ یہ انداز نہ لفظوں سے بیاں ہوتی ہے دل کی حالت تو نگاہوں سے عیاں ہوتی ہے ہم زمانے سے جڑے ہیں تو زمانہ ہم سے ہم کوئی بات کریں سب کی زباں ہوتی ہے کچھ تو پندار وفا کا ہی بھرم رکھ لیتے بد گمانی رہ الفت میں گراں ہوتی ہے جس کو اپنا کہا پھر جان لٹا دی اس پر قدر خود غرضوں کو پر جاں کی ...

    مزید پڑھیے

    چاہتی ہوں کہ میں روؤں تو مناظر رو دیں

    چاہتی ہوں کہ میں روؤں تو مناظر رو دیں اس لہو رنگ کو اک بار ہی مل کر دھو دیں حشر برپا کرے دشمن کو ملی ہے مہلت اور ہم پر ہے ستم اتنا کہ منزل کھو دیں ان کو تقدیر پہ ہے ناز یقیں رکھتے ہیں کہ وہاں پھول کھلیں گے جہاں کانٹے بو دیں ہر کوئی دھرتی پہ آقائی لیے بیٹھا ہے بندگی ایک کی ہے اور ...

    مزید پڑھیے

    ہم کو خوش رہنے کی اکثر جو دعا دیتے ہیں

    ہم کو خوش رہنے کی اکثر جو دعا دیتے ہیں غم کا سامان بھی وہ خود ہی بنا دیتے ہیں سر جھکاؤ تو خوشامد ہے اٹھاؤ تو غرور جانے کس بیچ کے رستے کا پتا دیتے ہیں ان کے چہرے سے ٹپکتا ہے چھپا بغض و عناد درس دنیا کو محبت کا وہ کیا دیتے ہیں ہم ضرورت میں کبھی کام تھے آئے جن کے ہم کو وہ پہلو تہی کر ...

    مزید پڑھیے

    حقیقتوں سے نظر چرا کے خیال خوابوں میں زندہ رہنا

    حقیقتوں سے نظر چرا کے خیال خوابوں میں زندہ رہنا زوال کی داستان بن کر فقط کتابوں میں زندہ رہنا خود اپنے ہاتھوں سے گھر جلا کے فضائیں مسموم کر کے ساری جھلستے دن اور تڑپتی راتوں کے پھر عذابوں میں زندہ رہنا ہوں بادہ و جام سامنے گر نہیں سلامت جو دست و بازو تو پھر ہے تقدیر تشنگی کے ...

    مزید پڑھیے

    جس صبر و رضا سے ترے رستے پہ رواں ہوں

    جس صبر و رضا سے ترے رستے پہ رواں ہوں باطل کے ارادوں کے لئے کوہ گراں ہوں اے ماہ منور تجھے اس در کی قسم ہے رستہ وے سجھا دے کہ میں اک پل میں وہاں ہوں آنا نہ گوارا ہو اگر کوچے سے ان کے مرقد مرا کر دیجے فرستادہ جہاں ہوں افکار نہ جذبوں کی پذیرائی جہاں میں اب اپنے ہی ادراک سے میں خود بھی ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    گھاؤ

    ترے اختیار کی حد نہیں ترے فیصلوں سے مفر نہیں مرے دل کے گھاؤ عمیق تر ترے فیصلوں کی ہیں ضرب سے میں تری خوشی میں جو خوش رہی تو مری خوشی کا خیال کر کوئی ایسا دارو کہیں سے لا مرے گہرے گہرے سے گھاؤ بھر

    مزید پڑھیے