Rifat Sarosh

رفعت سروش

رفعت سروش کی نظم

    نذر ٹیگور

    مری کلا میری شاعری میرے فن کا اس کو سلام پہنچے کہ جس نے مشرق کی عظمتوں کو عطا کئے زندگی کے پیکر جو سطوتیں خواب ہو چکی تھیں جو رفعتیں پست ہو چکی تھیں انہیں جگا کر انہیں سجا کر بنا دیا آسماں کا ہمسر بھٹک رہی تھی وطن کی ہستی غلام روحوں کے کارواں میں شعور آزادی اس کو دے کر بنا دیا عصر ...

    مزید پڑھیے

    نغمۂ دہلی

    دیکھو نگہ شوق سے دہلی کے نظارے تہذیب کی جنت ہے یہ جمنا کے کنارے یہ اندر کے رنگین اکھاڑے کی پری ہے صدیوں میں یہ زیور سے تمدن کے سجی ہے جمہور نے اس شوخ کے گیسو ہیں سنوارے دیکھو نگہ شوق سے دہلی کے نظارے ہر ایک عمارت سے عیاں جاہ و حشم ہے ہر اینٹ پہ تاریخ وطن اس کی رقم ہے ہر ذرے میں ہیں ...

    مزید پڑھیے

    نجم سحر

    وقت سحر، خاموش دھندلکا ناچ رہا ہے صحن جہاں میں تابندہ، پر نور ستارے، جگمگ جگمگ کرتے کرتے ہار چکے ہیں اپنی ہمت، ڈوب چکے ہیں بحر فلک میں تاریکی کے طوفانوں میں اپنی کشتی کھیتے کھیتے لیکن اک با ہمت تارا اب بھی آنکھیں کھول رہا ہے اب بھی جہاں کو دیکھ رہا ہے اپنی مستانہ نظروں سے جیسے ...

    مزید پڑھیے

    یہ سر زمین وطن

    یہ سر زمین وطن یہ دیار اہل نظر یہ سر زمین وطن جلوہ گاہ ذات و صفات یہ سر زمین وطن آبروئے عالم خاک یہ سر زمین وطن گلشن بہار حیات یہ سر زمین وطن یہ دیار اہل نظر جبیں پہ جس کی روایات کی ہے تابانی رگوں میں جس کی رواں ہے لہو شہیدوں کا کہ جس پہ کرتے ہیں شمس و قمر گل افشانی یہ سر زمین کتاب ...

    مزید پڑھیے

    امن کی منزل کے راہی

    امن کی منزل کے راہی گیت گاتا چل زندگی کے پیار کی مشعل جلاتا چل عظمتیں تاریخ کی ہیں رہنما تیری برکتیں تہذیب کی ہیں ہم نوا تیری ہم قدم ہیں اہل دل نغمے سناتا چل امن کی منزل کے راہی گیت گاتا چل آدمی کے بھیس میں شیطان آئیں گے راستے میں سیکڑوں طوفان آئیں گے تو مگر ان مشکلوں پر مسکراتا ...

    مزید پڑھیے

    اے وطن اے وطن

    اے وطن اے وطن ہم ترے پاسباں اے چمن اے چمن ہم ترے باغباں چاندنی دھوپ بادل برستی گھٹا ہر نظارہ حسیں ہر ادا دل ربا گل بداماں تری دل نشیں داریاں اے وطن اے وطن ہم ترے پاسباں تیری تہذیب گلدستۂ زندگی تیری تاریخ آئینۂ‌ زندگی ہر ورق آدمیت کی ہے داستاں اے وطن اے وطن ہم ترے پاسباں خون دل ...

    مزید پڑھیے

    تجسس

    بہت دور سے ایک آواز آئی ''میں اک غنچۂ ناشگفتہ ہوں، کوئی مجھے گدگدائے میں تخلیق کا نغمۂ جاں فزا ہوں، مجھے کوئی گائے میں انسان کی منزل آرزو ہوں مجھے کوئی پائے بہت دور سے ایک آواز آئی میں ہاتھوں میں لے کر تجسس کہ مشعل بہت دور پہنچا ستاروں سے آگے مری رہ گزر کہکشاں بن کے چمکی مرے ...

    مزید پڑھیے

    شاعر

    کل میں جب عالم تنہائی میں تھا دل نے چپکے سے کہا کوئی رنگین سا افسانہ سناؤ کوئی ماضی کا جنوں خیز ترانہ چھیڑو کوئی سرشاریٔ الفت کی کہانی دہراؤ میں ذرا دیر تو خاموش رہا دیکھ کر دل کو مگر میں نے مسلسل بیتاب اس کی تسکین کی خاطر یہ کہا میرا ماضی کہ ہے یادوں کا مزار اپنے ہاتھوں جسے ...

    مزید پڑھیے

    کشمیر

    آماجگہ نور ہے کہسار ہمالہ ہے غیرت صد طور یہ بھارت کا شوالہ کہسار نہیں تاج‌ وطن امن کا ہالہ صہبائے محبت کا چھلکتا ہوا پیالہ کشمیر ہمالہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے اس وادی کا ہر پھول مہکتا ہوا دل ہے اس وادی کی تاریخ اخوت کا فسانہ اس وادی کا ہر نغمہ محبت کا ترانہ اس وادی کا ہر ذرہ معانی کا ...

    مزید پڑھیے

    نوحہ

    نوحہ ان کا نہیں گزر گئے جو زندگی کی اداس راہوں سے پھینک کر بوجھ اپنے کاندھوں کا نوحہ ان کا جو اب بھی جیتے ہیں درد کو زندگی بنائے ہوئے مرنے والوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2