صدیوں سیکھے گا ابھی جان لٹانا مری جان
صدیوں سیکھے گا ابھی جان لٹانا مری جان تب مقابل مرے آئے گا زمانہ مری جان چھوڑ آتے ہو کبھی روح کبھی جسم اپنا جب بھی ملتے ہو نیا ایک بہانہ مری جان اب بھی گلیوں میں محبت کی اندھیرا ہے بہت ایک دل اور دریچے میں جلانا مری جان