جس گھڑی ان سے بات ہوتی ہے
جس گھڑی ان سے بات ہوتی ہے رقص میں کائنات ہوتی ہے ان کے آنے سے دن نکلتا ہے ان کے جانے سے رات ہوتی ہے لفظ یوں پھول بن کے جھڑتے ہیں گویا ہر سو برات ہوتی ہے ان سے ملنے کو معجزہ کہیے حسن کی یہ زکوٰۃ ہوتی ہے روگ ایسا لگا ہے الفت کا اس سے کیسے نجات ہوتی ہے ظالموں سے وہ ڈر نہیں سکتا جس ...