قطرہ قطرہ عشق پیا ہے

قطرہ قطرہ عشق پیا ہے
قطرہ قطرہ درد سہا ہے


قطرہ قطرہ لمس کا جادو
آنکھ نے گویا شہد چکھا ہے


یاد کا موسم دھیرے دھیرے
تن من میں رس گھول گیا ہے


کیسی رم جھم میں بھیگی ہوں
میں نے اس کو جب سوچا ہے