نذیر انصاری کی غزل

    کسی صورت کسی پہلو سکون دل نہیں ملتا

    کسی صورت کسی پہلو سکون دل نہیں ملتا کہاں ڈھونڈیں وہ جان رونق محفل نہیں ملتا عقیدت ہے محبت ہے بڑی قربت بھی ہے لیکن خدا جانے کہ کیوں مجھ سے تمہارا دل نہیں ملتا میں واقف ہوں دل بسمل کہ تیرا مدعا کیا ہے پریشاں ہیں نگاہیں کوچۂ قاتل نہیں ملتا مزاج یار کی صورت زمانہ رخ بدلتا ہے کبھی ...

    مزید پڑھیے

    آئی اداس رات سحر چشم تر گئی

    آئی اداس رات سحر چشم تر گئی وہ کیا گئے کہ رونق شام و سحر گئی یوں تو حریم ناز پہ سب کی نظر گئی لیکن زمانہ بھر کی بلا میرے سر گئی رشتہ خوشی کا غم سے کبھی ٹوٹتا نہیں غم میرے پاس ہے تو خوشی اس کے گھر گئی میرے لہو سے رنگ گلستاں نکھر گیا میرے جنوں کے فیض سے دنیا سنور گئی میں کھو گیا ...

    مزید پڑھیے

    جو بھی بربادیاں تھیں قضا لے گئی

    جو بھی بربادیاں تھیں قضا لے گئی زندگی اپنا دامن بچا لے گئی خشک پتے کی صورت میں اڑتا رہا جس طرف مجھ کو چاہا ہوا لے گئی چاک دامنی میری گلوں کو ملی رنگ میرے لہو کا حنا لے گئی فصل گل میں گلستاں کو کیا مل گیا گل کو گلچیں مہک کو صبا لے گئی زندگی زندگی سے گریزاں ہوئی لطف جینے کا شاید ...

    مزید پڑھیے

    کسک تھی دل میں ابھی اضطراب ایسا تھا

    کسک تھی دل میں ابھی اضطراب ایسا تھا ہمارے پاس تھا کوئی کہ خواب ایسا تھا مرے جنوں کو فضیلت مآب تم نے کیا جہان عشق میں کس کا خطاب ایسا تھا لگا کہ آنکھ ہی پتھرا گئی ہے نرگس کی ہمارے ساتھ جو رویا سحاب ایسا تھا نظر میں کوئی سمندر کبھی سمایا نہیں مگر وجود ہمارا حباب ایسا تھا رہیں ...

    مزید پڑھیے

    چلئے کی راہ میں ہیں شجر سایہ دار بھی

    چلئے کی راہ میں ہیں شجر سایہ دار بھی دیتے ہیں داد آبلہ پائی کی خار بھی ناکامیوں کے بعد بھی رکتے نہیں قدم مجبوریوں میں رکھتے ہیں ہم اختیار بھی انسان ٹھہرا شعلہ و شبنم کا ہم مزاج جنت کی آرزو ہے گناہوں سے پیار بھی راتوں کا سلسلہ ہو کہ دن کی تجلیاں پابند چشم یار ہیں لیل و نہار ...

    مزید پڑھیے

    قرار تجھ کو دل بے قرار آ جائے

    قرار تجھ کو دل بے قرار آ جائے تڑپ کچھ ایسے کہ ظالم کو پیار آ جائے نوازشوں پہ اگر حسن یار آ جائے زبان خار کو نطق ہزار آ جائے طلوع صبح سے روشن چراغ رکھتے ہیں کٹے بھی دن وہ شب انتظار آ جائے ترا بھی اے غم دوراں میں زور دیکھوں گا ذرا سکوں میں دل سوگوار آ جائے غضب کی دھوپ ہے اے دل نہ ...

    مزید پڑھیے