Mohsin Aftab Kelapuri

محسن آفتاب کیلاپوری

محسن آفتاب کیلاپوری کی نظم

    محبت پھر سے کرتے ہیں

    چلو جو بھی ہوا جاناں اسے ہم بھول جاتے ہیں گلے شکوے شکایت جو بھی ہے دل سے مٹا کر ہم نیا آغاز کرتے ہیں محبت پھر سے کرتے ہیں

    مزید پڑھیے

    اداس چاند

    آسماں پر اداس بیٹھا چاند رات بھر تارے گنتا رہتا ہے چاہتا ہے کے جھک کے دھرتی کی چوم لے یہ چمکتی پیشانی اور حسرت نکال لے دل کی کون سمجھائے پر دیوانے کو خواہشیں حسرتیں جو ہیں دل کی خواہشیں حسرتیں ہی رہتی ہیں خواہشوں پر چلا ہے بس کس کا حسرتیں کس کو راس آئی ہیں

    مزید پڑھیے

    میری اک نظم

    میری اک نظم جو جنمی ہے ابھی ذہن کی کوکھ سے روتے روتے جس کو کاغذ پہ سلایا ہے بڑی مشکل سے ہاں وحی نظم مری پیاری سی بھولی بھالی آؤ آ کر اسے اچھا سا کوئی نام تو دو تاکہ دنیا میں اسے بھی کوئی پہچان ملے

    مزید پڑھیے

    خاموشی

    جانے کتنی آوازوں کا خون بہا کر چین سے سوئی ہے کمرے میں خاموشی اب کوئی آواز نہ کرنا چپ رہنا ایک بھی حرف اگر غلطی سے تیرے لبوں سے چھوٹ گیا اور گر کر فرش پہ چھن سے ٹوٹ گیا تو تڑپ تڑپ کر مر جائے گی خاموشی

    مزید پڑھیے

    رشتہ

    کل اس نے پوچھ ہی ڈالا تم آخر کون ہو میرے ہمارے درمیاں جو اک تعلق ہے جو رشتہ ہے وہ آخر کون سا ہے نام کیا ہے کچھ بتاؤگے تو میں نے کہہ دیا رشتہ وہی ہے درمیاں اپنے جو آنکھوں کا ہے نیندوں سے جو نیندوں کا ہے خوابوں سے جو خوابوں کا ہے راتوں سے جو راتوں کا اندھیروں سے اندھیروں کا ...

    مزید پڑھیے

    میں اسے روک نہ پایا

    میں اسے روک نہ پایا وہ مجھے چھوڑ گیا جھڑتی سانسو کا اسے میں نے حوالہ بھی دیا سرد ہوتی ہوئی نبضیں بھی اسے پکڑائیں اس نے خاک ہوتے ہوئے خواہشیں میری دیکھیں میرے خوابوں کا نگر لٹتے ہوئے بھی دیکھا میری آنکھوں کے برستے ہوئے بادل دیکھے میرے گالوں پہ چمکتے ہوئے اشکوں کے ستارے دیکھے خشک ...

    مزید پڑھیے

    دھن

    جب سے کھولی ہے آنکھ دنیا میں ایک ہی دھن سوار رہتی ہے جسم کا کھول جو ملا ہے مجھے سانس لے لے کے توڑ دوں اس کو اور دھرتی کی گود میں چپ چاپ آ کے سو جاؤں میں امر ہو جاؤں

    مزید پڑھیے

    وصل

    میں نے تیری یاد کا لمحہ بویا تھا خون پلایا تھا دھرتی کو درد و غم کی کھاد بھی ڈالی میرے آنسو کے سورج نے ہجر کے پودے کو سینچا تھا اور اب دیکھو ہجر کا پودا پیڑ بنا تو اس پر وصل کے پھول اور پھل آئے ہیں

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2