میری اک نظم محسن آفتاب کیلاپوری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میری اک نظم جو جنمی ہے ابھی ذہن کی کوکھ سے روتے روتے جس کو کاغذ پہ سلایا ہے بڑی مشکل سے ہاں وحی نظم مری پیاری سی بھولی بھالی آؤ آ کر اسے اچھا سا کوئی نام تو دو تاکہ دنیا میں اسے بھی کوئی پہچان ملے