Mateen Achalpuri

متین اچل پوری

متین اچل پوری کی نظم

    نقلی شیر

    اک گدھے کو ملی جو شیر کی کھال اس کے دل میں عجب یہ آیا خیال میں جہاں چاہوں ڈال دوں ڈیرا سارے جنگل پہ راج ہو میرا پہن کر کھال شیر بن بیٹھا جانور وہ دلیر بن بیٹھا اس سے ڈرتے تھے جانور سارے جان جاتی تھی خوف کے مارے ایک ایسا بھی دن مگر آیا اک گدھا پاس آ کے چلایا بھول کر پھر تو شیر کا ...

    مزید پڑھیے

    مشک والا ہرن

    اپنی دنیا کا سب سے نرالا ہرن اتراکھنڈ کا بھولا بھالا ہرن یہ ہرن ہے مگر ہے ذرا مختلف اس کا قصہ ہے جادو بھرا مختلف سب سے عمدہ ہرن سب سے عالی ہرن اپنی دنیا کا سب سے نرالا ہرن درمیاں آپ کے ہم کریں انکشاف مشک سے اس کی قدرت نے بھر دی ہے ناف لال تھوڑا ہے اور تھوڑا کالا ہرن اپنی دنیا کا ...

    مزید پڑھیے

    ہرن کی چوکڑی

    بانکے ہرن کی چوکڑی نازک بدن کی چوکڑی کیا آنکھ ہے کیا کان ہے البیلی اس کی شان ہے سانچے رتن کی چوکڑی بانکے ہرن کی چوکڑی کیا ولولہ کیا جوش ہے کیا بن کا بن مدہوش ہے مشک ختن کی چوکڑی بانکے ہرن کی چوکڑی خاموش بھی اک بول ہے منظر یہ کیا انمول ہے جنگل کے دھن کی چوکڑی بانکے ہرن کی چوکڑی

    مزید پڑھیے

    چاند سنائے جنگل نامہ

    چاند سنائے جنگل نامہ رنگ جمائے جنگل نامہ گینڈا آیا ہاتھی آیا جنگل کا ہر ساتھی آیا سب کو بھائے جنگل نامہ چاند سنائے جنگل نامہ لومڑی دور کی کوڑی لائی ہرنی دوڑی دوڑی آئی کھینچ کے لائے جنگل نامہ چاند سنائے جنگل نامہ چیتا سوچ کی وادی میں گم رہ رہ کر ہلتی جائے دم خواب دکھائے جنگل ...

    مزید پڑھیے

    نا بینا لوگوں کی زبان

    بے چارے نا بینا لوگ چڑھ لیں علم کا زینہ لوگ منہ ان سے کیوں موڑیں ہم علم سے ان کو جوڑیں ہم بات نہ ہم یہ جائیں بھول ان کے الگ سے ہیں اسکول لوگ وہاں یہ پڑھتے ہیں علم کے زینے چڑھتے ہیں ان کا وہاں ہے اپنا نصاب اپنی کتابیں اپنا حساب ان کی زباں کا نام بریل جیسے انوکھا کوئی کھیل نا ...

    مزید پڑھیے

    دو پڑوسی

    ظفر بھائی کو سارا شہر جانے انہیں میٹھی زباں دی ہے خدا نے مخاطب پیر سے ہوں یا جواں سے عجب شیرینیاں ٹپکیں زباں سے وہ دو ہو تین ہو یا چار حرفی سبھی الفاظ گویا تازہ برفی قلم کی سلطنت کے ہیں سپاہی سخن ہے مرتبان بالو شاہی انہیں نسبت ہے گویا بلبلوں سے ملائم لفظ میٹھے گلگلوں سے محبت سے ...

    مزید پڑھیے

    مالک کا احسان

    دنیا بھر میں انسانوں کے جینے کا سامان ہوا ہے جانوروں کا ملکوں ملکوں روزانہ گن گان ہوا ہے بھینسیں گویا دودھ کی کانیں کار آمد ہیں گھوڑے بیل لمحہ بھر کو بھی آیا کب بیچاروں کے دل میں میل کتا اپنی کھیتی باڑی اور گھر کا دربان ہوا ہے جانوروں کا ملکوں ملکوں روزانہ گن گان ہوا ہے اونٹ ...

    مزید پڑھیے

    بھوت

    تھا کچھ روز پہلے مرا بیل کھویا اسی فکر میں میں نہ اس رات سویا اسے ڈھونڈھنے منہ اندھیرے میں نکلا ادھر اس کو ڈھونڈا ادھر اس کو ڈھونڈا تلاش اس کو کرتا ہوا میں چلا تھا سمٹ آیا تن میں بس اک زلزلہ سا مرے سامنے بھوت آیا اچانک بڑا خوفناک اور بڑا ہی بھیانک پھنسی حلق میں چیخ پتھر تھے ...

    مزید پڑھیے

    اقبال ایک کتاب

    دوستو انگریز نے اقبال کو دینا چاہا جس گھڑی سر کا خطاب شاعر مشرق نے ان سے یوں کہا میں اسے ایسے نہیں لوں گا جناب ہیں میرے استاد علم و فضل میں بے مثال و بے نظیر و لا جواب پہلے یہ اعزاز ان کو دیجئے شوق سے پھر اس کو میں لوں گا جناب بولا یوں انگریز کہ لکھی نہیں آپ کے استاد نے کوئی ...

    مزید پڑھیے

    جنگل اک اسکول

    جنگل اک اسکول رے بھیا جنگل اک اسکول پتا پتا ایک ورق ہے ٹہنی ایک کتاب کانٹا غم کی ایک علامت پھول خوشی کا باب مکتب کی راہوں سے بڑھ کر ہے جنگل کا طول جنگل اک اسکول رے بھیا جنگل اک اسکول شام نیا سندیسہ لائے صبح نیا پیغام مل جل کر رہنے کا سبق ملتا ہے ہر ہر گام لال گلابی نیلے پیلے اودے ...

    مزید پڑھیے