ہرن کی چوکڑی

بانکے ہرن کی چوکڑی
نازک بدن کی چوکڑی
کیا آنکھ ہے
کیا کان ہے
البیلی اس کی شان ہے
سانچے رتن کی چوکڑی
بانکے ہرن کی چوکڑی
کیا ولولہ
کیا جوش ہے
کیا بن کا بن
مدہوش ہے
مشک ختن کی چوکڑی
بانکے ہرن کی چوکڑی
خاموش بھی
اک بول ہے
منظر یہ کیا
انمول ہے
جنگل کے دھن کی چوکڑی
بانکے ہرن کی چوکڑی