مشک والا ہرن
اپنی دنیا کا سب سے نرالا ہرن
اتراکھنڈ کا بھولا بھالا ہرن
یہ ہرن ہے مگر ہے ذرا مختلف
اس کا قصہ ہے جادو بھرا مختلف
سب سے عمدہ ہرن سب سے عالی ہرن
اپنی دنیا کا سب سے نرالا ہرن
درمیاں آپ کے ہم کریں انکشاف
مشک سے اس کی قدرت نے بھر دی ہے ناف
لال تھوڑا ہے اور تھوڑا کالا ہرن
اپنی دنیا کا سب سے نرالا ہرن
توڑ ڈالی گئی بن میں ہرنوں کی ڈار
مشک کی خاطر اس کا ہوا ہے شکار
چڑھ گیا بھینٹ یوں بھولا بھالا ہرن
اپنی دنیا کا سب سے نرالا ہرن