چاند سنائے جنگل نامہ
چاند سنائے جنگل نامہ
رنگ جمائے جنگل نامہ
گینڈا آیا ہاتھی آیا
جنگل کا ہر ساتھی آیا
سب کو بھائے جنگل نامہ
چاند سنائے جنگل نامہ
لومڑی دور کی کوڑی لائی
ہرنی دوڑی دوڑی آئی
کھینچ کے لائے جنگل نامہ
چاند سنائے جنگل نامہ
چیتا سوچ کی وادی میں گم
رہ رہ کر ہلتی جائے دم
خواب دکھائے جنگل نامہ
چاند سنائے جنگل نامہ