نظر عالم کی بن جائے وہ ہوگا کب بشر پیدا
نظر عالم کی بن جائے وہ ہوگا کب بشر پیدا بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا قصور اپنا ہی تھا جو اس ستم گر کی تمنا کی نہ ہوتی یہ خلش دل میں نہ ہوتا یہ شرر پیدا رخ روشن پہ زلفوں کا یہ لہرانا یہ اڑ جانا مری دنیائے دل میں کرتے ہیں شام و سحر پیدا اسیران قفس مایوس ہونے کی ضرورت ...