فساد

پلیگ ہیضہ و چیچک و زلزلے سیلاب
ہری بھری سی فصل کل تلک اجاڑتے تھے
مگر آج کہیں شعلوں
دھماکوں کی شکل لیتے ہیں
کہیں یہ خون کی ہولی کا روپ بھرتے ہیں
ہری بھری سی فصل اب بھی یہ اجاڑتے ہیں
فساد خون میں شامل ہے شاید
فصد یہ کھولتے رہتے ہیں شاید