Ghazanfar

غضنفر

شاعر،ناقد اور فکشن رائٹر۔ حساس سماجی موضوعات پر ناول اور افسانے لکھنے کے لیے مشہور۔

Poet, critic, and fiction writer, known for his writings on sensitive social issues.

غضنفر کی رباعی

    ہاؤس ہوسٹس

    ایرکنڈیشنڈ آفس میں ایزی چےئر پربھی مسٹرچوپڑادباؤ اور تناؤ لیے بیٹھے تھے۔وہ ایک نئی قسم کے بواسیر میں مبتلاتھے۔مسّے ان کے دماغ میں تھے۔جس دن مسّے زیادہ پھول جاتے مسّوں میں ہل چل سی مچ جاتی اوردباؤ سے چہرے کا تناؤ بڑھ جاتا۔ آفیسر بیگ میز پر کب سے تیارپڑا تھا مگر وہ اسے اُٹھانہیں ...

    مزید پڑھیے

    پارکنگ ایریا

    محلّے میں پہنچ گیا تھا مگراسے خالہ کا مکان نہیں مل رہا تھا۔ چارپانچ سال پہلے جب وہ بٹلہ ہاؤس آیا تھا تو گھر آسانی سے مل گیا تھا۔ خالونے اسے بس اتنا بتایا تھا کہ مکان مسجد کے پاس ہے اور آنگن میں اشوک کا ایک پیڑ کھڑا ہے۔ مسجد کے پاس پہنچ کر آنگن میں پیڑ والا مکان وہ چاروں طرف ...

    مزید پڑھیے

    سانڈ

    ’’یہ کیسی بھگدڑ مچی ہے بھائی؟‘‘ سورج پورگاؤں کے ایک بوڑھے نے اپنے برآمدے سے بھاگنے والوں کو مخاطب کیا — ایک نوجوان نے رُک کرہانپتے ہوئے جواب دیا۔‘‘ ’’چاچا !گاؤں میں آج سانڈ پھر گھس آیا ہے۔‘‘ ’’سانڈ پھرگھس آیاہے!‘‘بوڑھے کی سفیدلمبی داڑھی اوپرسے نیچے تک ہل اٹھی — ’’ہاں ...

    مزید پڑھیے

    حکمت

    جب وہ بالکل تنہا ہوگیا تو میں اس کے پاس پہنچا اور اس کے چہرے کی طرف غورسے دیکھتے ہوئے پوچھا، ’’اب کیسا محسو س کررہے ہیں؟‘‘ ’’جیسے جہنم کے ایک طبق سے نکل کر دوسرے میں پہنچ گیا ہوں۔‘‘ اس نے جلے بھنے لہجے میں جواب دیا۔ ’’ایسا کیوں؟آپ تو باعزّت بری ہوئے ہیں؟‘‘ میں نے سمجھا نے ...

    مزید پڑھیے

    آبیاژہ

    تگ و دو کے بعد بھی کنواں جب پیاسوں کے ہاتھ سے نکل گیا تو کسی گہرائی سے زور دار قہقہے بلند ہوئے۔ جیسے کوئی اپنی طاقت اور دوسرے کی ہزیمت کا احساس دلا رہا ہو۔ پیاس، یاس اور شکست کے احساس نے پیاسوں کو ایسا مضطرب اور مشتعل کیا کہ ان کے چہرے کی زردیوں میں بھی سرخیاں لپلپانے لگیں۔ ان کے ...

    مزید پڑھیے

    مہا رشی ددھیچی

    دھار دار لمبے دانتوں، تیز نکیلے سینگوں،زہر آلود گرم سانسوں اور کئی کئی ہاتھ والے دو پائے گنڈاسے اور کمانیں سنبھالے بگولوں کی طرح دھرتی پر ڈولنے لگے ۔ دانت گردنوں میں پیوست ہو گئے ۔خون کے فوارے ابلنے لگے ۔سینگوں میں جسم گتھ گئے ۔دست و پا چھٹپٹانے لگے ۔پھونکوں سے دور دور تک پیڑ ...

    مزید پڑھیے

    تصویرِ تختِ سلیمانی

    معمر شخص جس کا چہرہ، سر کے بال، جسم کی جلد، بھنویں، لباس سبھی سفید تھے اور جس کی آنکھیں رات ڈھلے تک بھی بند نہیں ہوتی تھیں اور صبح وقت سے پہلے کھل جاتی تھیں، کی نظریں حسبِ معمول تصویر تختِ سلیمانی پر مرکوز تھیں۔ وہ تصویر سامنے کی دیوار پر عین دروازے کے اوپر آویزاں تھی۔ اس تصویر ...

    مزید پڑھیے

    درد کی کمی کا کرب

    صبح کی سیر کے دوران راستے میں روزانہ ہی اظہار الدین کی نگاہیں ایک پر کشش معمر خاتون پر پڑتیں۔ اس خاتون کے ایک ہاتھ میں ایک پٹّا ہوتا ہے اور اس پٹیّ سے بندھا ایک کتّا۔ کتّے کے کسے ہوئے سڈول اور چھریرے جسم پر ایک گرم کپڑے کی صدری چڑھی ہوتی جس کا رنگ ہر دوسرے تیسرے دن بدل جاتا ۔ کتّا ...

    مزید پڑھیے

    مسنگ مین

    مِسنگ مَین ہمارے اپنے مکان کی دیواروں پرمیری پسندکارنگ ابھی چڑھناشروع ہی ہواتھا کہ اسے دیکھ کر میرے بچّوں کی ناک بھوں سکڑگئی۔ بیٹابولا،’’پاپا!یہ کیسا رنگ کرارہے ہیں؟پلیزاسے روک دیجیے۔‘‘ ’’ہاں،پاپا!یہ بالکل اچھّانہیں لگ رہاہے۔موُیاکوئی اورنیاکلر کرائیے۔‘‘ بیٹی بھی ...

    مزید پڑھیے

    سائیبر اسپیس

    شتابدی اکسپریس،سوپرفاسٹ میل،پسنجرٹرین،بس،بدئبیت،بے ہنگم،بدبودار دھواں چھوڑتی اور پھٹپھٹ کرتی میٹاڈور،ہچکولے کھاتی رکشا اور تنگ وپرخارپیدل کا سفرطے کرکے وہ اس بستی میں داخل ہوا۔ دھنداوردھول سے اٹی بے جان اورسنسان بستی کو دیکھتے ہی جیتی جاگتی جگمگاتی شہری آبادی کا ایک ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3