ہاؤس ہوسٹس
ایرکنڈیشنڈ آفس میں ایزی چےئر پربھی مسٹرچوپڑادباؤ اور تناؤ لیے بیٹھے تھے۔وہ ایک نئی قسم کے بواسیر میں مبتلاتھے۔مسّے ان کے دماغ میں تھے۔جس دن مسّے زیادہ پھول جاتے مسّوں میں ہل چل سی مچ جاتی اوردباؤ سے چہرے کا تناؤ بڑھ جاتا۔ آفیسر بیگ میز پر کب سے تیارپڑا تھا مگر وہ اسے اُٹھانہیں ...