بینا گوئندی کی نظم

    جھومر

    مجھے بھی آج اک جھومر پہننا ہے امیدوں کا نہ خوابوں اور امنگوں کا کہ میں نے اس کی لڑیوں میں حسیں موتی نہیں ٹانکے کئی آنسو پروئے ہیں مجھے اس جاں فزا جھومر کو ماتھے پہ سجانا ہے زمانے سے چھپانا ہے نیا اک گھر بسانا ہے بس اتنا سا مری یادوں کا بے رونق فسانہ ہے مجھے جھومر پہننا ہے

    مزید پڑھیے

    مٹی کی پیالی

    چکر کھاتی چرخی پر گھوم کر تیرے ہاتھوں میں پانی کے چند ہی قطروں سے میں اپنے آپ سمٹ جاتی کبھی گول رکابی کے جیسی کبھی چپٹی کاسوں کی پیالی کبھی گرم الاؤ اور ٹھنڈے جذبے میں اپنے اندر سمو جاتی میری قیمت تو نے کیا جانی جب اعلیٰ کانچ کے برتن آئے تو نے جھٹ سے مجھ کو توڑ دیا میرے بھولے ...

    مزید پڑھیے

    چلو پھر واپس مڑ جائیں

    جوانی میں کیا رکھا ہے چلو پھر واپس مڑ جائیں دیکھ لیا ایک ہی دن میں ملنا اور ملتے ہی بچھڑ جانا خالی ہاتھوں کے کشکول میں بوند بوند خوشیوں کا امرت ٹپکنا اور پھر آن کی آن میں اس کا مئے مرگ سے بھر جانا دیکھ لیا سوچوں کی کھیتی پہ آس کا بادل برسا تو دکھ کے آنگن میں سکھ کا سپنا بویا مگر چلو ...

    مزید پڑھیے

    لا تعلق

    میرے جسم کی طرح مجھ سے تم لا تعلق ہو نہ جانا مجھے تم شیلف میں پڑی اداس کتاب کے بدن میں چھپا تو دو گے مگر جب اداسی حد سے بڑھنے لگے مجھے تم لکھنا چاہو تو الفاظ کے چناؤ میں وقت کی ڈوری ٹوٹ نہ جائے خیال رکھنا قلم میں سیاہی بھر لینا مگر اتنی بھی نہیں کہ اندھیرا گھپ اندھیرا ہو جائے سب کچھ ...

    مزید پڑھیے

    اب کیا ہوگا

    وہ تو سب کچھ ہو گیا جس کا اس نے سوچا تھا اونچے برج پہ پہنچا تھا ڈھول کی تھاپ پہ ناچے تھے خوابوں کی تعبیر کا ورد اور ہاتھ میں تسبیح سر پر ٹوپی نیت کا پنچھی خوف کے مارے خود سر لمحے کی گرفت میں آ کر بیچارہ جکڑا اور بے بس پڑا تھا اب کیا ہوگا ہاتھ اٹھا کر رب کی جانب آنکھ پر نم نے اک سوال ...

    مزید پڑھیے

    اچانک

    کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ دھوپ اور چھاؤں کے کھیل میں یک دم سلگتے گلاب تر ہوں گے بنجر زمین اور پیڑ پر اس قدر ثمر ہوں گے

    مزید پڑھیے

    رات کا آخری پہر

    رات کا آخری پہر بھی رخت سفر باندھ رہا ہے میرے کمرے میں خاموشی اور تاریکی دو بوڑھی سہیلیوں کی طرح ایک دوسرے میں گم ہیں میں ہاتھ میں گرم چائے کی پیالی لیے سوچ رہی ہوں کہ مجھے کیا سوچنا چاہیے کیا اسے جو میرا کچھ بھی نہیں تو پھر اسے کیا سوچنا چلو اپنے مستقبل کے روشن خواب آنکھوں میں ...

    مزید پڑھیے