لا تعلق
میرے جسم کی طرح
مجھ سے تم لا تعلق ہو نہ جانا
مجھے تم شیلف میں پڑی
اداس کتاب کے بدن میں
چھپا تو دو گے
مگر جب اداسی حد سے بڑھنے لگے
مجھے تم لکھنا چاہو
تو الفاظ کے چناؤ میں
وقت کی ڈوری ٹوٹ نہ جائے
خیال رکھنا
قلم میں سیاہی بھر لینا
مگر اتنی بھی نہیں
کہ اندھیرا گھپ اندھیرا
ہو جائے سب کچھ میرا