Ataur Rahman Tariq

عطاء الرحمٰن طارق

عطاء الرحمٰن طارق کی نظم

    من لہرایا

    بادل اوپر بادل آیا چھاجوں برسا ایسے چھایا رت لہرائی من لہرایا ہم نے اپنی بدلی کایا کھیلے کودے رنگ جمایا بھیگے بھاگے خوب نہایا بھٹے والا بھٹے لایا دیکھ کے جس کو جی للچایا آگ میں بھونا نمک لگایا لیموں ڈالا مزے سے کھایا

    مزید پڑھیے

    طوطے میاں

    طوطے میاں اچھے تو ہو مرچیں ہری کھاتے تو ہو اسکول کو جاتے تو ہو نظمیں نئی گاتے تو ہو گا گا کے اتراتے تو ہو آ کر کبھی ہم سے ملو آنگن میں تم آتے تو ہو طوطے میاں اچھے تو ہو

    مزید پڑھیے

    نیند آتی نہیں

    اے ہوا گنگنا کوئی لوری سنا نیند آتی نہیں کس نے دیکھی پری اڑنے والی دری خواب کس نے بنا کون راجا ہوا رنگ کس نے چھوا روپ کس نے چنا کیسے اتری دھنک پھول سے پھول تک کس نے ریشم دھنا اے ہوا گنگنا کوئی لوری سنا نیند آتی نہیں

    مزید پڑھیے

    عید مبارک ہو

    رب نے رکھا مان عید مبارک ہو سب اس کا احسان عید مبارک ہو دیکھو نکلا چاند گلی میں شور ہوا جاری ہے اعلان عید مبارک ہو روزے ہوں مقبول دعا کی ساعت ہے لو جی کھاؤ پان عید مبارک ہو مہکے میٹھے رنگ ہوا میں شامل ہیں اڑتی ہے مسکان عید مبارک ہو اپنوں سے یوں کوئی روٹھا کرتا ہے طارقؔ میری ...

    مزید پڑھیے

    دیکھا جنگل

    چم چم چیتے کافی پیتے ہاتھی ڈولے انگلش بولے شیر براجے نوبت باجے مور نہ مانے چھتری تانے نکلے ہرنے جلوہ کرنے آئے بھالو اوڑھے شالو

    مزید پڑھیے

    جیون ہے وردان ترنگے جھنڈے کا

    گاؤ جے جے گان ترنگا جھنڈے کا اونچا رہے نشان ترنگے جھنڈے کا جب جب ہم کو دشمن نے للکارا ہے ہم نے سو سو جان سے خود کو مارا ہے جیون ہے وردان ترنگے جھنڈے کا سپنوں کو سچ کی مالا پنہائیں گے منزل منزل آگے بڑھتے جائیں گے ہم رکھیں گے مان ترنگے جھنڈے کا اس کی مٹی نے ہم کو مہکایا ہے اس کی ...

    مزید پڑھیے

    بانکا سپاہی میں اپنے وطن کا

    جاں سے بھی پیاری جہاں سے بھی پیاری یہ سرزمیں آسماں سے بھی پیاری ہے کوئی شے ہندستاں سے بھی پیاری بانکا سپاہی میں اپنے وطن کا آفت کوئی آئے تو دور کر دوں دنیا کو جھکنے پہ مجبور کر دوں یہ بات سارے میں مشہور کر دوں بانکا سپاہی میں اپنے وطن کا میں وہ کہ دشمن کے نرغے کو توڑوں میں وہ کہ ...

    مزید پڑھیے

    انٹرنیٹ

    کو بہ کو جا بہ جا ہے انٹرنیٹ جہاں دیکھو لگا ہے انٹرنیٹ گھر ہو اسکول ہو یا دفتر ہو لازمی ہو گیا ہے انٹرنیٹ گفتگو ہو رہی ہے کیفے میں سائبر سلسلہ ہے انٹرنیٹ کیا نہیں اس کی ویب سائٹ میں جام جمشید سا ہے انٹرنیٹ سوچ میں اندر دیو بیٹھے ہیں جال سا بن رہا ہے انٹرنیٹ مجھ کو ای میل ...

    مزید پڑھیے

    آم دے

    آم والا آم دے صاحب کو سلام دے آم ہے سرکار کا میوہ ہے دربار کا کھا پہلے پھر دام دے اوپر سے انعام دے آم ہے سلونا سونا ہے جی سونا راجا کھائے امرس رانی بولے بس بس

    مزید پڑھیے

    دوستو تالیاں

    کیا کہا فصل بھٹے کی تیار ہے توڑ لائیں چلو کھیت سے بالیاں دوستو تالیاں جی میں ہے سیر کی جائے تالاب کی پھاند کر آج اسکول کی جالیاں دوستو تالیاں پھر ہوا میں پتنگیں تھرکنے لگیں لوٹ لائیں چلو پیلیاں کالیاں دوستو تالیاں کچھ سنا ہم جو پہنچے بڑے باغ میں دیکھ کر جھک گئیں آم کی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 5