من لہرایا

بادل اوپر بادل آیا
چھاجوں برسا ایسے چھایا


رت لہرائی من لہرایا
ہم نے اپنی بدلی کایا


کھیلے کودے رنگ جمایا
بھیگے بھاگے خوب نہایا


بھٹے والا بھٹے لایا
دیکھ کے جس کو جی للچایا


آگ میں بھونا نمک لگایا
لیموں ڈالا مزے سے کھایا