طوطے میاں

طوطے میاں اچھے تو ہو


مرچیں ہری کھاتے تو ہو
اسکول کو جاتے تو ہو


نظمیں نئی گاتے تو ہو
گا گا کے اتراتے تو ہو


آ کر کبھی ہم سے ملو
آنگن میں تم آتے تو ہو


طوطے میاں اچھے تو ہو