عید مبارک ہو

رب نے رکھا مان عید مبارک ہو
سب اس کا احسان عید مبارک ہو


دیکھو نکلا چاند گلی میں شور ہوا
جاری ہے اعلان عید مبارک ہو


روزے ہوں مقبول دعا کی ساعت ہے
لو جی کھاؤ پان عید مبارک ہو


مہکے میٹھے رنگ ہوا میں شامل ہیں
اڑتی ہے مسکان عید مبارک ہو


اپنوں سے یوں کوئی روٹھا کرتا ہے
طارقؔ میری جان عید مبارک ہو