Ataur Rahman Tariq

عطاء الرحمٰن طارق

عطاء الرحمٰن طارق کی نظم

    سحری میں امی مجھ کو جگانا

    رمضان آیا ہر دل پہ چھایا سحری میں امی مجھ کو جگانا میں بھی اٹھوں گا روزہ رکھوں گا سحری میں امی مجھ کو جگانا دوں گا نہ زحمت کر لی ہے نیت سحری میں امی مجھ کو جگانا مت بھول جانا کہہ جو دیا نا سحری میں امی مجھ کو جگانا

    مزید پڑھیے

    چڑیاں

    ہنستی چڑیاں گاتی چڑیاں آتی چڑیاں جاتی چڑیاں ہمک ہمک اتراتی چڑیاں اپنے رنگ دکھاتی چڑیاں دھوپ میں اپنے پنکھ پسارے چھجے پر سستاتی چڑیاں موسم نے پلٹا کھایا ہے شہروں میں دیہاتی چڑیاں کب سے بیٹھا دیکھ رہا ہوں طارقؔ شور مچاتی چڑیاں

    مزید پڑھیے

    نا رے نا

    بادل گھر گھر آئے نا ندیا ہم ہم گائے نا کوئل کو کو بولے نا مینڈک چھتری کھولے نا پانی چھم چھم برسے نا چھت انگنائی بھیگے نا مور کھڑے ہیں مستی میں ڈھول مجیرا باجے نا پینگ بڑھائیں ہو جی ہو گانا گائیں نا رے نا

    مزید پڑھیے

    جنگل میں فیشن پریڈ

    جنگل میں چل نکلا فیشن بندر پہنے آیا اچکن ہاتھی پہنے سوٹ پٹھانی اونٹ پھرے پہنے شیروانی گینڈا پہنے آیا صدری چیتے نے پہنی ہے جرسی شیر ببر نے پہنا چوغا گیدڑ کوٹ پہن اترایا ہرن کو بھائے چھینٹ کا کرتا جینس میں گھومے بارہ سنگھا لومڑی پہنے چینا چولی زیبرا پہنے چٹا پٹی بھالو نے ...

    مزید پڑھیے

    یاد ہے

    ہم کو اب تک اپنے بچپن کا زمانا یاد ہے دوستوں کے ساتھ بارش میں نہانا یاد ہے یاد ہے وہ جھومنا وہ ناچنا وہ کودنا وہ لپکنا اور وہ پانی اڑانا یاد ہے بے تحاشہ بھیگنا بے فکر ہو کر کھیلنا اور پھر سردی کے مارے کپکپانا یاد ہے بھیگ کر بیمار پڑنا اور بستر میں پڑے چپکے چپکے رات دن آنسو ...

    مزید پڑھیے

    ایسا کرو

    دھوپ کی عینک لگاؤ گھر سے جب نکلا کرو سانولے ہو جاؤ لیکن اس کی مت پروا کرو ہلکی پھلکی بادبانی جرسیاں پہنا کرو چاشنی ڈلوا کے گولے برف کے چوسا کرو چارپائی ڈال کر دالان میں سویا کرو سو رہو یا لیٹے لیٹے چاند کو دیکھا کرو ناریل پانی پیو پنکھا جھلو اخبار سے کیوں خفا ہوتے ہو پیارے بات ...

    مزید پڑھیے

    سردی رے سردی

    کھیت گئی سردی بازار گئی سردی مار گئی سردی جی مار گئی سردی آر گئی سردی پار گئی سردی سارے میں سردی پسار گئی سردی سورج نے مل دی سارے میں ہلدی موسم کا پارا اتار گئی سردی کنڈی ہٹا کے کہرا جما کے آنگن میں آ کے ٹھار گئی سردی اسکول پہنچے اسکول پہنچی ہمت نہ ہارے ہار گئی سردی

    مزید پڑھیے

    پانی پانی

    ابر سے ایک دن یہ ہوا نے کہا میں تو پیڑوں سے پتے چرا لائی ہوں تند وحشی بگولے اڑا لائی ہوں مجھ میں طاقت ہے اس سے یہ ثابت ہوا سانولے ہو سلونے ہو چنچل ہو تم مست بے فکر آوارہ بادل ہو تم کتنے بے چین ہو کیسے بے کل ہو تم آج سورج کی پگڑی اچھالو ذرا سن کے یہ ابر کی عقل جاتی رہی یوں ہی اس کو ...

    مزید پڑھیے

    ہے تو ہے

    چپہ چپہ گھوم کر آنے کی حسرت ہے تو ہے دوستو مریخ پہ جانے کی حسرت ہے تو ہے جو نہیں پایا اسے پانے کی حسرت ہے تو ہے دل ہے دیوانہ یہ دیوانے کی حسرت ہے تو ہے باغ سے ٹلتا نہیں کمبخت مالی ہائے ہائے توڑ کر خوبانیاں کھانے کی حسرت ہے تو ہے دھول دھپا موج مستی شوخیاں اٹھکھیلیاں اپنا کاروبار ...

    مزید پڑھیے

    چھی چھی چھی

    چوری کرنا کام برا ہے چھی چھی چھی لالچ کا انجام برا ہے چھی چھی چھی محنت کی دو روٹی سکھ پہنچاتی ہے دیوی کا انعام برا ہے چھی چھی چھی جھوٹ کا سودا اکثر مہنگا پڑتا ہے سچ کہتا ہوں دام برا ہے چھی چھی چھی بیر نہ رکھو دل میں اچھی بات نہیں ایسا ہر الزام برا ہے چھی چھی چھی سستی اک دن سڑکوں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 5