اجے سحاب کے تمام مواد

22 غزل (Ghazal)

    لگا کے دھڑکن میں آگ میری برنگ رقص شرر گیا وہ

    لگا کے دھڑکن میں آگ میری برنگ رقص شرر گیا وہ مجھے بنا کے سلگتا صحرا مرے جہاں سے گزر گیا وہ یوں نیند سے کیوں مجھے جگا کر چراغ امید پھر جلا کر ہوئی سحر تو اسے بجھا کر ہوا کے جیسا گزر گیا وہ وہ ریت پر اک نشان جیسا تھا موم کے اک مکان جیسا بڑا سنبھل کر چھوا تھا میں نے پہ ایک پل میں بکھر ...

    مزید پڑھیے

    میرے اندر جو اک فقیری ہے

    میرے اندر جو اک فقیری ہے یہ ہی سب سے بڑی امیری ہے کچھ نہیں ہے مگر سبھی کچھ ہے دیکھ کیسی جہان گیری ہے پنکھڑی اک گلاب کے جیسی میرے شعروں میں ایسی میری ہے شعر کہتا ہے بیچ دیتا ہے تجھ میں کیسی یہ لا ضمیری ہے تجھ سے رشتہ کبھی نہیں سلجھا اس کی فطرت ہی کاشمیری ہے روح اور جسم سرخ ہیں ...

    مزید پڑھیے

    میرے زخموں مری رسوائی کو واپس لے لے

    میرے زخموں مری رسوائی کو واپس لے لے اس سلگتی ہوئی تنہائی کو واپس لے لے علم آئے نہ اگر کام کسی مفلس کے آ کے مجھ سے مری دانائی کو واپس لے لے یا تو سچ کہنے پہ سقراط کو مارے نہ کوئی یا تو سنسار سے سچائی کو واپس لے لے چیخ اٹھے ہیں مرے گھر کے یہ خالی برتن اب تو بازار سے مہنگائی کو واپس ...

    مزید پڑھیے

    اشکوں سے کب مٹے ہیں دامن کے داغ یارو

    اشکوں سے کب مٹے ہیں دامن کے داغ یارو ایسے نہیں بجھیں گے غم کے چراغ یارو ہر آدمی کے قد سے اس کی قبا بڑی ہے سورج پہن کے نکلے دھندلے چراغ یارو ان میں خیال نو کے کیسے اگیں گے پودے بنجر ہیں مذہبوں سے جن کے دماغ یارو روز ازل سے انساں ہے کھوج میں خدا کی کس کو ملا ہے لیکن اس کا سراغ ...

    مزید پڑھیے

    وہ جو پھول تھے تری یاد کے تہہ دست خار چلے گئے

    وہ جو پھول تھے تری یاد کے تہہ دست خار چلے گئے ترے شہر میں بھی سکون ہے ترے بے قرار چلے گئے نہ وہ اشک اب نہ وہ آبلے نہ وہ چیختی ہوئی دھڑکنیں مری ذات سے ترے درد کے سبھی اشتہار چلے گئے نہ وہ یاد ہے نہ وہ ہجر ہے نہ نگاہ ناز کا ذکر ہے مرے ذہن سے تری فکر کے سبھی روزگار چلے گئے تھے وہ ...

    مزید پڑھیے

تمام

4 نظم (Nazm)

    تغیر

    مدتوں بعد اچانک تمہیں دیکھا جو کہیں تم میں تم سا کہیں کچھ بھی نظر آیا ہی نہیں نہ وہ چہرا نہ تبسم نہ وہ بھولی آنکھیں زندگی جن کی تمنا میں گزاری میں نے نہ وہ لہجہ نہ تکلم نہ وہ اپنی سی مہک جس کی خوشبو مری سانسوں میں سما جاتی تھی دیر تک میں نے کہیں تم میں ہی کھوجا تم کو تم کو پایا ہی ...

    مزید پڑھیے

    کاوش ناکام

    میں نے سوچا تھا کہ اک روز بھلا دوں گا تجھے اپنے احساس سے دھڑکن سے مٹا دوں گا تجھے ایک بھولا ہوا افسانہ بنا کر تجھ کو قبر میں اپنے خیالوں کی دبا دوں گا تجھے پر یہ میرا ہی عہد مجھ سے مکمل نہ ہوا اور کوشش مری کوشش کے سوا کچھ نہ رہی دل کی خواہش کہ یہ ماضی کو مٹا ڈالے گا ایک ناکام سی کاوش ...

    مزید پڑھیے

    گزارش

    یہ گزارش ہے دور چل دو تم اس سے پہلے کہ پیار کر بیٹھوں خواب آنکھوں میں پھر نہ آ جائیں رات بھی بے قرار کر بیٹھوں کہیں ایسا نہ ہو تکلف کو دل کا رشتہ سمجھ لے دل میرا اس طرح پاس پاس رہنے سے تم کو اپنا سمجھ لے دل میرا یوں ہی کہہ دو کہ آؤ گے ملنے اور میں انتظار کر بیٹھوں روز ملنا کسی ...

    مزید پڑھیے

    اردو کے نام

    عشق کا راگ جو گانا ہو میں اردو بولوں کسی روٹھے کو منانا ہو میں اردو بولوں بات نفرت کی ہو کرنی تو زبانیں کتنی جب مجھے پیار جتانا ہو میں اردو بولوں کسی مرجھاتے ہوئے باغ میں غزلیں پڑھ کر جب مجھے پھول کھلانا ہو میں اردو بولوں اس کی خوشبو سے چلا آئے گا کھنچ کر کوئی جب اسے پاس بلانا ہو ...

    مزید پڑھیے