اجے نیگی کی غزل

    تمہیں جس بھی طرف صحرا ملے گا

    تمہیں جس بھی طرف صحرا ملے گا وہیں پر دل مرا ٹھہرا ملے گا ترے ہاتھوں پہ میں رکھ دوں گا لا کر مجھے گر رات کو تارہ ملے گا صدائیں خود کو دے کر دیکھنا تم صداؤں کا اثر گہرا ملے گا مجھے افسوس ہے اس بات سے بھی تمہیں مجھ سے کوئی اچھا ملے گا

    مزید پڑھیے

    ہر تعلق مٹاتے ہوئے

    ہر تعلق مٹاتے ہوئے خود سے وعدہ نبھاتے ہوئے اک برس ہو گیا ہے تمہیں میرے دل کو دکھاتے ہوئے یاد ہے کیا کہو گے مجھے اپنی جانب بلاتے ہوئے میرا کردار مر جاتا ہے اک کہانی بناتے ہوئے آ گیا ہوں بہت دور میں صبح کو شب بتاتے ہوئے تم بھی دیر و حرم میں چلو داغ دل کو مٹاتے ہوئے

    مزید پڑھیے

    سوچا تھا دل کو خوش نما کرتے

    سوچا تھا دل کو خوش نما کرتے کوئی تو کام ہم نیا کرتے میں نے سوچا یہ تھا کہ ہم دونوں اک شجر ساتھ میں ہرا کرتے دھوپ بارش کو چھوڑ کر کے تم شعر کچھ اس پہ بھی کہا کرتے اس کے آنے سے پہلے ہم سب سے صرف تکلیف میں ملا کرتے گھر پہنچنے کے بعد ہم دونوں نام اللہ کا لیا کرتے

    مزید پڑھیے

    جتنا ہو پائے تم سے پلاؤ اداس ہوں

    جتنا ہو پائے تم سے پلاؤ اداس ہوں بس آج میرے کام آ جاؤ اداس ہوں ایسے نہیں ملے گا سکوں پینے میں مجھے کوئی یہ بات یاد دلاؤ اداس ہوں ساقی وہی شراب وہی مے کدہ وہی آنکھوں کو کچھ نیا تو دکھاؤ اداس ہوں مجھ کو یہاں تلک جو لے آئے ہو شکریہ اب بس پلاؤ اور پلاؤ اداس ہوں کیا تم یہ چاہتے ہو ...

    مزید پڑھیے

    باتوں پہ دھیان دیجیے

    باتوں پہ دھیان دیجیے مجھ کو امان دیجیے میرے لیے تو عشق میں بس آپ جان دیجیے خوش کرنا ہو اگر مجھے گل اور پان دیجیے گر واقعی یہ عشق ہے تو پھر اذان دیجیے گر عشق کا ہے ڈر تو پھر دنیا پہ دھیان دیجیے

    مزید پڑھیے

    تیرے کوچہ میں گھر بنا لیتا

    تیرے کوچہ میں گھر بنا لیتا میں بھی اپنا مقام پا لیتا یہ خوشی کاش کوئی شے ہوتی اب تلک تو اسے چرا لیتا قتل کر کے غلط کیا تم نے عشق کرتے تو میں بچا لیتا اس نے دل پاش پاش کر ڈالا چاک پر ہوتا تو بنا لیتا آپ کا تو پتا نہیں لیکن میں جہاں سے فقط شفا لیتا

    مزید پڑھیے

    تمہاری زندگی سے جا رہا ہوں

    تمہاری زندگی سے جا رہا ہوں سمجھ لو میں خوشی سے جا رہا ہوں وہ آنکھیں دیکھتا ہوں تو لگے ہے میں اپنی آگہی سے جا رہا ہوں ترے چکر میں میری جاں ہوا یوں کہ میں اب سادگی سے جا رہا ہوں میں دھیرے چلنے والا سنگ اس کے بہت ہی رفتگی سے جا رہا ہوں ترے لب چومتے ہی دھیان آیا کہ میں آہستگی سے جا ...

    مزید پڑھیے