تمہیں جس بھی طرف صحرا ملے گا
تمہیں جس بھی طرف صحرا ملے گا وہیں پر دل مرا ٹھہرا ملے گا ترے ہاتھوں پہ میں رکھ دوں گا لا کر مجھے گر رات کو تارہ ملے گا صدائیں خود کو دے کر دیکھنا تم صداؤں کا اثر گہرا ملے گا مجھے افسوس ہے اس بات سے بھی تمہیں مجھ سے کوئی اچھا ملے گا