جتنا ہو پائے تم سے پلاؤ اداس ہوں
جتنا ہو پائے تم سے پلاؤ اداس ہوں
بس آج میرے کام آ جاؤ اداس ہوں
ایسے نہیں ملے گا سکوں پینے میں مجھے
کوئی یہ بات یاد دلاؤ اداس ہوں
ساقی وہی شراب وہی مے کدہ وہی
آنکھوں کو کچھ نیا تو دکھاؤ اداس ہوں
مجھ کو یہاں تلک جو لے آئے ہو شکریہ
اب بس پلاؤ اور پلاؤ اداس ہوں
کیا تم یہ چاہتے ہو دعائیں ملے تمہیں
یہ بات سنگ دل کو بتاؤ اداس ہوں
اس مے کدہ سے آج نکلنا ہے مے ہو کر
ساغر سے اپنا ہاتھ ہٹاؤ اداس ہوں