تیرے کوچہ میں گھر بنا لیتا

تیرے کوچہ میں گھر بنا لیتا
میں بھی اپنا مقام پا لیتا


یہ خوشی کاش کوئی شے ہوتی
اب تلک تو اسے چرا لیتا


قتل کر کے غلط کیا تم نے
عشق کرتے تو میں بچا لیتا


اس نے دل پاش پاش کر ڈالا
چاک پر ہوتا تو بنا لیتا


آپ کا تو پتا نہیں لیکن
میں جہاں سے فقط شفا لیتا