تمہاری زندگی سے جا رہا ہوں

تمہاری زندگی سے جا رہا ہوں
سمجھ لو میں خوشی سے جا رہا ہوں


وہ آنکھیں دیکھتا ہوں تو لگے ہے
میں اپنی آگہی سے جا رہا ہوں


ترے چکر میں میری جاں ہوا یوں
کہ میں اب سادگی سے جا رہا ہوں


میں دھیرے چلنے والا سنگ اس کے
بہت ہی رفتگی سے جا رہا ہوں


ترے لب چومتے ہی دھیان آیا
کہ میں آہستگی سے جا رہا ہوں