شہر
شہر تو اپنے گندے پاؤں پسارے دریا کے کنارے لیٹا ہے اور تیرے سینے پر رینگتی ہوئی چیونٹیاں سورج کو گھور رہی ہیں جب نصف درجن غیر ملکی حکیموں نے مشترکہ طور پر اعلان کیا مرض سنگین ہے اور یہ بہت جلد ہی مر جائے گا تو کسی چیچک زدہ بچے کی طرح تو نے انہیں دیکھا اور خاموش ہو رہا غلیظ بدکار بے ...