بیڑیاں

ہر رات
اک ہجوم
پاؤں میں بیڑیاں ڈالنے کو بے قرار
ہر رات
بیڑیاں
پاؤں کو نگل جاتی ہیں
صرف بائیں کو حرکت کی اجازت ہے
دایاں بیڑیوں میں محفوظ ہے
اگر بیڑیاں پاؤں نہ نگلیں تو
ان سروں کا کیا ہوگا جو پاؤں کے بل کھڑے ہیں