کون ہے اپنا

سوچو تو کون ہے اپنا
دنیا ساری ان کی دنیا
اپنی دنیا دکھ کی دنیا
سوچو تو کون ہے اپنا
سب ہی مگن ہیں اپنے سکھ میں
ہم جیتے ہیں پالے دکھ میں
سوچو تو کون ہے اپنا
خوابوں کی دنیا میں اکیلے
ہم ہی نہیں تھے تنہا نہیں تھے


ساتھ تھے اپنے خواب ادھورے
سوچو تو کون ہے اپنا
دکھ جب ہم کو دئے گئے تھے
لوگ ہمارے کہاں گئے تھے
سوچو تو کون ہے اپنا
تم بھی یہاں ہو ہم بھی یہیں ہیں
پھر بھی اتنی دوری کیسی کیسی دوری
سوچو تو کون ہے اپنا
اپنا لو اپنا لو ہم کو
پیار کے سارے بھوکے ہیں ہم
سنا ہے تم کو ہمدردی ہے
سوچو تو کون ہے اپنا