کُل پاکستان مقابلہ کلامِ اقبال:مقابلے میں حصہ لینے کا طریقہ کار اور شرائط مکمل تفصیلات جانیے

نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) پاکستان کے زیراہتمام طلبہ و طالبات میں اقبال شناسی اور کلام اقبال میں شوق، دل چسپی اور رغبت پیدا کرنے کے لیے ایک آن لائن "کُل پاکستان مقابلہ کلام اقبالؒ" کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس مقابلے میں علامہ اقبال کو کون سا کلام شامل ہے؟ مقابلہ کہاں پر منعقد ہوگا؟ اس میں حصہ لینے کا کیا طریقہ ہے؟ انعامات کیا ہوں گے؟ تمام تفصیلات درج ذیل ہیں:

مقابلے میں کون حصہ لے سکتا ہے؟

اس مقابلے میں پاکستان بھر سے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے جماعت پنجم تاہشتم کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ ہر سکول کے تین طلبہ و طالبات شامل ہوسکتے ہیں۔

مقابلے کے لیے علامہ اقبال کا منتخب کلام:

مقابلے میں علامہ اقبال کے درج ذیل چار کلام/نظموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے:

1۔خودی کا سرِ نہاں لاالٰہ اللہ

خودی کا سرِ نہاں : مکمل کلام پڑھنے اور سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

2۔ہرلحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان

ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان: پورا کلام پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

3۔عقابی شان سے جھپٹے تھے جو بے بال و پر نکلے

عقابی شان سے جھپٹتے ہیں: مکمل کلام پڑھنے اور سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

4۔تورازِ کن فکاں ہے اپنی آنکھوں پر عیاں ہو جا

تُو رازِ فکاں ہے اپنی آنکھوں پر عیاں ہوجا: پورا کلام پڑھنے اور سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

مقابلے کے انعامات اور اعزازات کی تفصیل:

پہلا انعام:5000روپے

دوسرا انعام:3000روپے

تیسرا نعام:2000روپے

اس کے علاوہ میڈل،کتب اور تعریفی سند!

مقابلے کے لیے رجسٹریشن کیسے کروائیں؟

رابطہ نمبر برائے  رجسٹریشن:

0324-4905977 0300-4659194

 

کُل پاکستان مقابلہ کلام اقبالؒ: شرائط و ضوابط

مقابلے میں حصہ لینے والے حضرات مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط لازمی پڑھیں۔

٭مقابلے میں شامل ہونے والے اسکول کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔

٭ایک طالب علم کی رجسٹریشن فیس 300روپے ہو گی،جو مقررہ تاریخ تک اس نمبر

0341-2212318پر ایزی پیسہ کریں۔

٭ رجسٹریشن فارم اس نمبر 

0300-4659194 وٹس ایپ کریں۔اس کے ساتھ رجسٹریشن فیس کی سلپ بھی وٹس ایپ کریں۔

٭رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25نومبر2022ءہے۔

٭ منتخب کلام میں سے کوئی ایک کلام ترنم کے ساتھ پڑھنے کی ویڈیوریکارڈنگ اس نمبر

0300-4659194 پر 30نومبر2022ءسے پہلے پہلے بھیجیں۔اس کے بعد بھیجی ہوئی ریکارڈنگ مقابلے میں شامل نہیں ہو گی۔ 

٭ مقابلے میں شامل ہر طالب علم کی ریکارڈنگ الگ الگ بھیجیں۔

٭اس مقابلے کے جج جناب پروفیسر ڈاکٹررفیع الدین ہاشمی (ماہر اقبالیات) اور پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ شاہ ہاشمی (ماہرتعلیم) ہوں گے۔

٭10دسمبر2022ءکو نتیجے کا اعلان نافع پاکستان کے آفیشل فیس بُک پیج پر کیا جائے گا۔

٭مقابلے میں شامل ہونے والے اسکول کو خصوصی سرٹیفکٹ سے بھی نوازا جائے گا۔

مقابلے میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن فارم

رابطہ نمبر برائے  رجسٹریشن:

0324-4905977 0300-4659194

متعلقہ عنوانات