یہ چپ سے خوب صورت لوگ اکثر

یہ چپ سے خوب صورت لوگ اکثر
کہ دے جاتے ہیں دل کا روگ اکثر


زمیں پر کیوں ملن ہونے نہ پایا
اگر اوپر ہوئے سنجوگ اکثر


ہمارا ہاتھ یوں اس نے بٹایا
چگی اس نے ہماری چوگ اکثر


وہ جن کو موت کی پروا نہیں ہے
انہیں ملتا ہے جیون جوگ اکثر


یہ کیسی زندگی تھی جینے والو
منایا ہم نے جس کا سوگ اکثر