پاکستان میں جدید کیمرے والا سمارٹ فون لانچ

سینما لینز والا 50 میگا پکسل کیمرا,  گیارہ منٹ میں آدھی بیٹری چارج, 512 جی بی میموری کے ساتھ اور اس فون سے فلم بھی شوٹ کی جاسکتی ہے۔۔۔!

ویوو موبائل کمپنی نے گزشتہ روز نیا سمارٹ فون vivo x80 لانچ کردیا ہے۔ اس میں نئی ٹیکنالوجی کا کیمرا شامل کیا گیا ہے۔ جو کہ پچاس میگاپکسل کا ہے۔ لانگ لاسٹنگ بیٹری اور فاسٹ چارجنگ 80 وواٹ اور گیارہ منٹ میں پچاس فیصد بیٹری چارج ہوجاتی ہے۔

دیگر فیچرز درج ذیل ہیں:

نیٹ ورک

ویوو ایکس 80 کو جدید ٹیکنالوجی کا حامل بنایا گیا ہے۔یہ 5 جی نیٹ ورک کے لیے کارآمد ہے۔

ڈسپلے سکرین

یہ موبائل وزن میں نسبتاً ہلکا, پتلا اور دیدہ زیب رنگ (اربن بلیو اور بلیک) میں دستیاب ہے۔

اس کی ڈسپلے سکرین 6.78 انچ کی ہے۔ اور اس میں سکرین AMOLED ٹیکنالوجی کی اور HD ریزولیوشن کی ہے۔

میموری

یہ موبائل میموری کے اعتبار سے دو قسم کی سیریز کی صورت میں دستیاب ہے:

1۔ ریم 8 جی بی ۔۔۔ کے ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی میموری

ریم 12 جی بی۔۔۔ کے ساتھ 256 جی بی اور 512 جی بی میموری

کیمرا

پاکستان میں یہ پہلا موبائل فون ہے جس میں کیمرا کے لیے ZEISS لینز کا استعمال کیا گیا ہے۔یہ لینز دنیا میں سب سے بہترین کوالٹی کا حامل ہے۔ یاد رہے کہ ZEISS دنیا بھر میں سینما لینز/سینما سکرین کی لیڈنگ کمپنی مانی جاتی ہے۔ اس کمپنی کے لینز والے کیمرے کا مطلب ہے کہ اس کی کوالٹی سنیما سکرین کے برابر ہوگی۔

اس موبائل فون میں بیک کیمرا تین قسم کے لینز کی سہولت دیتا ہے:

وائڈ : 50 میگا پکسل

ٹیلی فوٹو : 12 میگا پکسل

الٹرا وائڈ : 12 میگا پکسل

جبکہ سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہے۔

بیٹری/چارجنگ سپیڈ

ویوو ایکس 80 میں لیتھیم آئن پولیمر بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ جس کی چارجنگ لائف عمومی بیٹری سے کافی بہتر ہوتی ہے۔ اس کا چارجنگ سسٹم بھی جدید نوعیت کا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موبائل کا فاسٹ چارجر 80 واٹ کا ہے اور محض گیارہ منٹ پچاس فیصد بیٹری چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

قیمت

پاکستان میں ریٹیل پرائس 1,59,999 روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان میں اس سمارٹ فون کی لانچنگ تقریب ملاحظہ کیجیے:

 

متعلقہ عنوانات